سراج الفقہاء محقق مسائل جدیدہ حضور مفتی نظام الدین صاحب قبلہ 4 اور 5 فروری کو صوبہ کرناٹک میں

Spread the love

سراج الفقہاء محقق مسائل جدیدہ حضور مفتی نظام الدین صاحب قبلہ 4 اور 5 فروری کو صوبہ کرناٹک میں

سب سے پہلے 4،فروری کو صبح میں ادراۂ شرعیہ، دارالافتاءو دار القضاء، ھبلی،کرناٹک میں علماے کرام و مفتیان عظام کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آپ کو بطورِ یادگار ایک ٹرافی پیش کی گئی۔اختتام میں مفتی صاحب نے عوام کو یہ پیغام دیا کہ اپنے مسائل و خصومات کورٹ کے بجائے ادارۂ شرعیہ میں پیش کریں۔ان شاء اللہ شریعت کی روشنی میں آپ کی مشکلات کو حل کیا جائے گا۔

پھر محدثِ اعظم اسکول میں

students & teachers کے درمیان آپ کا اصلاحی خطاب ہوا

اس کے بعد آپ کا مدنی میاں عربک کالج میں پر خلوص استقبال کیا گیا۔


بعدِ عصر تحریک سنی دعوتِ اسلامی شاخ ھبلی کے پچیسویں سالانہ دو روزہ سنی اجتماع میں سوال وجواب کا مفید سیشن رہا۔

پہلے دن عورتوں کا اجتماع تھا جس میں عورتوں نے کافی استفادہ حاصل کیا۔
دوسرے دن 5،فروری کو مردوں کے اجتماع میں بھی بعدِ عصر سوال و جواب کی نششت تھی اس نششت میں سراج الفقہاء نےعدم واقفیت کی بنیاد پر یہاں رائج نا جائز معاملات کی صحیح رہ نمائی فرمائی۔

اللہ الحفیظ آپ کی عمر دراز فرمائے کہ واقعتاً عوام وخواص سب کے مرجع آپ ہی ہیں۔
بعدِ عشاء آپ کو جدید نو پید اور نادرونایاب مسائل کو از روے شرع حل کرنے اور عوام الناس کی حقیقی رہ نمائی کرنے کے اعتراف میں بطورِ اعزاز ایک یادگار شیلڈ پیش کی گئی۔

فی الحال ٹرافی اور شیلڈ میری تحویل میں بطورِ امانت ہیں،(یہ میرے لیے باعثِ شرف ہے)ان شاء اللہ الکریم تعطیل کے بعد گھر واپسی پر امانتیں مالک کے سپرد کر دی جائیں گی۔

✏️احمد نواز مصباحی مبارک پوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *