تیرا بندہ ہوجنت چاہتا ہوں

Spread the love

تیرا بندہ ہوجنت چاہتا ہوں

خداخود پر عنایت چاہتا ہوں

جہاں کی بے سبب رنگینیوں سے

خدایا ! میں عدوات چاہتا ہوں

تیری حمد وثنا لکھوں میں ہر دم

قلم میں زورِ الفت چاہتا ہوں

جہاں والوں سے عزت مانگنا کیا!

عطاسے تیری عزت چاہتا ہوں

نبی ﷺکو رحمتِ عالم بنایا

تیری رحمت سے رحمت چاہتا ہوں

تو عالِم ہے مجھے بھی علم دے دے

ختم نہ ہو وہ دولت چاہتا ہوں

عدمؔ سے دور ہو جائے جہالت

قرانِ پاک وسنت چاہتا ہوں

سیف علی شاہ عدمؔ بہرائچی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *