کتابیں ہماری بہترین دوست

Spread the love

کتابیں ہماری بہترین دوست

اجمل حسین،کٹیہار،بہار

جامعہ امجدیہ رضویہ،گھوسی،مؤ،یوپی(الہند)

کتاب انسان کی زندگی کا وہ خزانہ ہے جس کی قدر و قیمت کا صحیح اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جو اس کے سچے طالب اور عاشق ہوتے ہیں۔ کتاب صرف علم کا ذریعہ ہی نہیں، بلکہ یہ انسان کا بہترین رفیق ، رہنما اور وفادار دوست بھی ہے۔

Books are our best friends because they never demand anything but give us everything.

کتابیں نہ وقت مانگتی ہیں، نہ شکایت کرتی ہیں، بلکہ خاموشی سے اپنے دامن میں علم، حکمت، بصیرت اور تفریح لیے بیٹھی ہوتی ہیں۔

ایک دانا کا قول ہے

کتاب وہ چراغ ہے جو ایک اندھیرے ذہن کو روشنی عطا کرتا ہے۔

کتابوں کی اہمیت

انسان کی ترقی اور تہذیب کا سفر کتابوں کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن اقوام نے کتابوں سے محبت کی، وہ ترقی کی معراج پر پہنچ گئیں، اور جنہوں نے کتابوں سے منہ موڑا، وہ پستی میں جا گریں۔A room without books is like a body without a soul.

یعنی جس کمرے میں کتاب نہ ہو، وہ ایسے ہے جیسے جسم میں روح نہ ہو۔مطالعہ انسان کی سوچ کو وسعت دیتا ہے، اس کی شخصیت نکھارتا ہے اور کردار میں نرمی اور بردباری پیدا کرتا ہے۔

کتاب اور طالب علم

طالب علم کی زندگی میں کتاب کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ کتابیں اُسے علم کے موتی فراہم کرتی ہیں، اور زندگی کے نشیب و فراز کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔

شاعر نے خوب کہا ہے

کچھ تو سیکھ اے دل کتابِ ہستی سے،ہر ورق پہ اک نیا سبق لکھا ہے۔

Good books are like good friends, they stay with us forever.

طالب علم اگر کتابوں سے دوستی کر لے تو وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔مطالعے کے

فوائد

مطالعہ انسان کے ذہن کو کھولتا ہے۔ دنیا کی مختلف قوموں، تہذیبوں اور تاریخ سے آگاہی دیتا ہے۔ کتابیں ہمیں تنہائی میں بھی تنہا نہیں ہونے دیتیں۔تنہائی کی یار ہے، اندھیرے کی روشنیکتاب وہ دوست ہے، جو کبھی بے وفائی نہیں کرتی۔A good book is a treasure for lifetime.

اچھی کتاب انسان کی زندگی سنوار سکتی ہے اور بری کتاب انسان کو گمراہ بھی کر سکتی ہے۔ اس لیے ہمیشہ اچھی اور معیاری کتابوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔*نتیجہ*آخر میں یہی کہوں گا کہ کتابوں سے دوستی کرنا وقت کی سب سے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ کتابیں ایک سچے اور وفادار دوست کی طرح انسان کا ساتھ دیتی ہیں، اُس کے علم و فہم میں اضافہ کرتی ہیں اور زندگی کے ہر موڑ پر راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

Read good books because they are your best companions in every phase of life

شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی فرمایا:

اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے

اسی لیے کہا گیا ہے

حصول علم ہے ہر اک فعل سے بہتر دوست نہیں ہے کوئی کتاب سے بہتر کتابیں دل و دماغ دونوں کی بہترین ہم سفر ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم کتابوں سے دوستی کریں اور ان کے مطالعے کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *