Share This Post:
- ہومی چلڈرن اسکول میں محمد سمیع نے کیا پرچم کشائی
- جلوہ حسین کا
زبانِ اردو کی دنیا میں دھوم ہو
جشن آزادی
جہان عشق و محبت کی جان بھارت ہے
ہمارا فخر و ہم سب کی شان بھارت ہے
جو دے رہاہے زمانے کو درس الفت کا
وہ الفتوں کے علم کا نشان بھارت ہے
ہر ایک قسم کے بلبل جہاں پہ رہتے ہوں
وہ ایک سب سے الگ گلستان بھارت ہے
تمہارے ظلم سے ہرگز نہ منتشر ہونگے
ہمارے قلب وجگر کی ہی جان بھارت ہے
جو ایک لمحے میں دشمن کو زیر کر ڈالے
جہاں میں ْٓشاہی یہ میرا مہان بھارت ہے
سبطین رضا شاہیؔ