مدرسہ اسلامیہ بحر العلوم، بلیا ضلع مظفرپور میں تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد
مدرسہ اسلامیہ بحر العلوم، بلیا ضلع مظفرپور میں تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد
گیارہ ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کا شرف حاصل کرنے والے محمد خورشید باسوپٹی کے سر پر علماء کرام کے ہاتھوں دستار باندھی گئی
مظفرپور (انور حسین)
مدرسہ اسلامیہ بحر العلوم راجکھنڈ اورائی مظفرپور۔
ایک شان دار تعلیمی بیداری کانفرنس بموقع جشن تکمیل قرآن کا انعقاد کیا گیا،جس میں علمائے کرام،شعرا،نعت خوان اورمدرسہ ہذا طلبہ نے شرکت کی۔ اس روحانی اور علمی محفل کی نظامت مفتی عباداللہ قاسمی (ادارہ دعوۃ الحق، مادھوپور، سلطان پور، سیتامڑھی) نے کی۔محفل کا آغاز ادارہ ہذاکے ایک خوش نصیب طالب علم حافظ خورشید ابن عالمگیر (باسوپٹی) کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا
جنہوں نے صرف گیارہ ماہ میں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی
بعد ازاں محمد بلال،وہلال ابن جناب حافظ عبدالسلام ناظم ادارہ ہذا، محمد نعمان ابن محمد افضل، بابو فرقان ابن عبدالصمد مدھوبن عبدالوارث ابن جناب محمد عمرددری نان پور،اور محمد بلال ابن محمد زبیر موہنی نے بارگاہِ رسالت میں نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا۔
اسی طرح محمد سہیل ابن جناب عبدالصمد پچنور بیلسنڈ،ضلع سیتامڑھی بہار نے اپنی خوب صورت آواز میں نظم پیش کر کے سامعین کو مسحور کر دیا۔تقریری نشست میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔جن کے اسماء گرامی یہ ہیں۔
محمد فرقان ابن عبدالصمد،محمد ثابت ابن مرتضی پچنور،عبدالکریم ابن اصغر علی مرحوم،اور محمد احسان ابن محمد قاسم نے بصیرت افروز تقاریر پیش کیں،جن میں اسلامی تعلیمات،جہیزکی لعنت،حقوق والدین اور دینی شعور کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس بابرکت محفل میں معروف شاعر اسلام مولانا اظہر الدین دلکش صاحب (مہتمم مدرسہ اسلامیہ محمدیہ،مدھوبنی باجپٹی) نے اپنے کلام سے سامعین کے دل جیت لیے۔
اسی طرح نعت خوانان میں قاری راشد مظفرپوری (استاد مدرسہ سلیمانیہ،رام کھیتاری)،قاری وسیم اختر جمالی (استاد مدرسہ نعیمیہ عزیزیہ،ٹھکا مجہور)،اور شہنشاہ ترنم جناب مرتضی قمر صاحب (ددری) نے اپنے منفرد انداز میں نعتیہ اشعار پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔
اختتامی خطاب میں جید عالمِ دین حضرت مولانا محمد انواراللہ فلک قاسمی صاحب (مہتمم ادارہ سبیل الشریعہ) نے قرآن کی عظمت ،دینی تعلیم کی اہمیت اور تعلیمی بیداری کے موضوع پر بصیرت افروز بیان دیا
جس نے حاضرین کے دلوں میں علم کی جوت جگا دی۔یہ عظیم الشان محفل مدرسہ کے طلبہ و اساتذہ کے لیے نہ صرف ایک علمی و روحانی تجربہ ثابت ہوئی بلکہ اس سے علاقے میں دینی و تعلیمی بیداری کی ایک نئی روح پھونکی گئی۔
اس موقع پر اطراف اکناف کے علماے کرام و عمائدین میں حضرت مولانا احمد ضیاء صاحب صدیقی ندوی ،مہتمم مدرسہ سلیمانہ رامکھتاری ،پیر طریقت ،رہبر شریعت،حضرت حافظ وقاری مامون الرشید صاحب رشیدی پریہار ،جناب ماسٹر ممتازصاحب استاذ مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا
جناب حافظ عبداللہ صاحب استاذمدرسہ ہذا اور ماسٹر عطاء کریم صاحب۔مولانا عبدالماجد ولی مدرسہ حسینیہ بیشی۔قاری ریحان صاحب سنہپور۔قاری شمس الحق مہتمم مدرسہ حفصہ للبنات رین شنکر۔
قاری ظفر امام ناظم مدرسہ شاھین للبنات پچنور۔رہے آخر میں مدرسہ کے منتظمین نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ اس پرنور محفل کا اختتام ہوا۔
اس اس موقع پر پروگرام کو کامیاب بنانے میں۔مدرسہ کے مشیرکار ماسٹر ممتاز صاحب مہسول احمد حسین صاحب بلیا۔جناب عبد السلام سیٹھ بلیا۔جناب عبدالغنی بلیا۔
جناب محمد اظہار احمد صاحب بلیا۔جناب محمد قمر عالم صاحب بلیا۔جناب ضیاء الرحمن عرف چاند بلیا۔جناب عبد الصمد بلیا۔جناب محمد زبیر احمد صاحب بلیا۔اصغر صاحب ترما۔جناب جان بابو ترما۔ماسٹر نسیم صاحب ترما سمیت گاؤں کے لوگوں نے اہم رول ادا کیا۔