ہومی چلڈرن اسکول میں محمد سمیع نے کیا پرچم کشائی

Spread the love

ہومی چلڈرن اسکول میں محمد سمیع نے کیا پرچم کشائی

آج کا دن محاسبہ کرنے کا ہے کہ گزشتہ 76 سالوں میں ہم نے کتنی ترقی حاصل کی ہے :

محمد رفیع مظفر پور،

16/ اگست (وجاہت، بشارت رفیع) یوم آزادی کے 76 جشن کے موقع پر مشہری بلاک کے چک الہ داد واقع ہومی چلڈرن اسکول میں پرچم کشائی کے موقع پر شاندار رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔

سب سے پہلے صبح کے 9:30 بجے ایم وجاہت رفیع ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب محمد سمیع نے پرچم کشائی کی۔ بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا پھر رنگا رنگ پروگرام سے قبل مجمع کو خطاب کرتے ہوئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر، خادم اردو، قوم و ملت، آزاد صحافی محمد رفیع نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج ہم یوم آزادی کے 76 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

اس موقع پر میں اپنی جانب سے، اسکول اور آپ تمام سامئین کی جانب سے ملک کو آزاد کرانے والے تمام شہداء کو سچی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور آپ سے کہتا ہوں کہ آج یہ محاسبہ کریں کہ آزادی 76 سال میں ہم نے، ہمارے ملک ہندوستان نے کتنا ترقی حاصل کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی محاسبہ کریں کہ ہم انگریزوں کی غلامی میں بہتر تھے یا آج آزاد ہندوستان میں۔

جناب رفیع نے کہا کہ آج جو ہمیں آزادی حاصل ہے اس کے لئے ہزاروں ہزار کی تعداد میں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، سبھاش چندر بوس وغیرہ کی قیادت میں ملک آزاد ہوا۔ سبھاش چندر بوس آزادی حاصل کرنے سے قبل ہی شہید ہوگئے تو مہاتما گاندھی نے آزادی کے بعد شہادت نوش فرمایا۔ جناب رفیع کے خطاب کے بعد اسکول کے رنگا رنگ پروگرام کا آغاز اسکول کی معلمہ رخسار خاتون کی نظامت میں ہوا۔ بچوں نے شاندار پروگرام پیش کیا۔

چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں نے ہندی اور انگریزی میں نظم پڑھا، محمد عدنان و عبدالملک نے یوم آزادی کے موضوع پر انگریزی میں تقریر پیش کیں۔ نور شائبا پروین، گڑیا کماری، افسانہ خاتون، حکیمہ کوثر، حفیظہ پروین، محمد ارشد وغیرہ نے شاندار ڈانس پیش کیا۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرنسپل محمد شاہ نواز نے تمام بچوں کو انعامات سے سرفراز کیا۔

بچوں کو پرنسپل محمد شاہ نواز نے موقع پر موجود مہمانان انجینیئر محمد عمران،‌ محمد ذاکر، وارڈ ممبر محمد آفتاب، محمد ارشاد عرف پٹو ڈاکٹر، محمد رضوان، نائب پرنسپل رخسار خاتون، معاون معلمہ پشپانجلی کماری، تارا خاتون وغیرہ کے ہاتھوں انعامات دیا۔ آج کی اس تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں سماجی، ملی اشخاص کے ساتھ عام عوام موجود تھے،

ان میں سابق پرنسپل اردو پرائمری اسکول بھگوان پور منیاری الحاج محمد عظیم

جد یو اقلیتی سیل کڈھنی کے صدر ابرار الحسن عرف لال بابو،

محمد نفیس، محمد الطاف، ٹنکو، محمد جاوید، نیرج کمار وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *