ڈاکٹر نور اسلام علیگ کی کتاب بہترین تحفہ ہے

Spread the love

ڈاکٹر نور اسلام علیگ کی کتاب بہترین تحفہ ہے : محمد رفیع

مظفر پور، (وجاہت، بشارت رفیع)

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ، رولس اور سنکلپ پر مبنی کتاب مدرسین و مدارس کے انتظامیہ کمیٹی کے لیے بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔

یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے کہی ہے۔

جناب رفیع نے مزید کہا کہ آج مدرسہ ایجوکیشن بورڈ جس طرح بے راہ روی کا شکار ہوتا دکھ رہا ہے

جس کے وجود پر ہی خطرہ منڈلانے لگا ہے ایسے میں ڈاکٹر محمد نور اسلام ناظم امتحانات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی کتاب ” بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ، رولس اور سنکلپ پر مبنی کتاب ” میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

اس کتاب کی تصنیف کے لئے ڈاکٹر محمد نور اسلام علیگ کو جتنا بھی مبارکباد دیا جائے وہ کم ہے۔

جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر نور اسلام ایک اچھے مصنف، باوقار مقرر اور باصلاحیت افسر ہیں۔

ان کی تصنیف کردہ کتابیں حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں اور دور جدید کی نئی نسلوں کے لیے اس میں خیر چھپا ہوتا ہے

اس لیے جناب محمد رفیع نے کہا کہ ڈاکٹر نور اسلام علیگ کی کتاب کا ہر باشعور اور باعلم لوگ ضرور مطالع کرے، ان شاء اللہ نفع بخش ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کتاب قوم کے لئے بہترین اثاثہ ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *