سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا رسم اجرا

Spread the love

سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا رسم اجرا

آج 2جولائی 2023 بروز اتوار بوقت صبح جامعہ قادریہ مجیدیہ بشیر العلوم قصبہ بھوجپور ضلع مرادآباد یوپی میں سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کے رسم اجرا کے سلسلے میں  شارح بخاری، جامع معقول و منقول حضرت علامہ مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی پرنسپل جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف کی سرپرستی میں عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا گیا

جس میں مغربی اتر پردیش کے ذمہ دار ارباب علم و فضل نے شرکت فرمائی اور سہ ماہی عرفان رضا کی طباعت پر رسالے کے مدیران مولانا محمد نفیس القادری امجدی اور مولانا محمد ناظرالقادری مصباحی مولانا محمد ایوب مصباحی، مولانا شہباز مصباحی، مفتی مشتاق احمد امجدی، مفتی افتخار بجنوری، مولانا مطلوب خان صاحب، مفتی اشاعت الاسلام نجیب آباد اور مولانا رضاء المصطفی ناسک کو مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی فرمائی

حضرت سرپرست گرامی کے علاوہ  حضرت علامہ حنیف مصباحی صاحب، مفتی اشفاق مصباحی صاحب، مفتی اشتیاق مصباحی صاحب، مولانا اسلم نعیمی صاحب،مولانا ہارون نعیمی صاحب،  مفتی محمد ذیشان مصباحی، مفتی ایوب ازہری، مولانا شمیم اختر، مولانا حسن عالم مصباحی ، مولانا دانش سعدی، مولانا عظمت علی نعیمی، مولانا ہاشمی کاشی پوری، قاری خیر الدین مولانا عبدالقدیر مصباحی، مولانا عاشق مصباحی مولانا غیاث الدین مصباحی، مولانا مظفر مصباحی، مفتی نعیم الدین منظری، مولانا مولانا ظل حسن نعیمی، مولانا مستقیم، مولانا عاصم منظری، مولانا عارف

اور دیگرمدارس اہل سنت کے سیکڑوں  ذمہ دار علماء کرام اور ائمہ مساجد موسم کی خرابی کے باوجود تشریف فرما رہے اور سب ہی حضرات نے اپنے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ ممبر شپ حاصل بھی کی

اور دوسرے بھائیوں کو ممبر بنانے کا بھی وعدہ فرماکر اس کی اشاعت کے کام کو آسان کیا، مولانا ہارون نعیمی صاحب نے سنی رسائل کے لیے جماعت اہل سنت کی عدم توجہی کی شکایت کرتے ہوئے فرمایا کہ متعدد رسالے معرضِ وجود میں آئے لیکن بند ہوگیے ہمیں اس کے لیے خوب کوشش کرنی چاہیے،


اپنے مختصر خطاب میں شہر مفتی بھوجپور علامہ مفتی محمد اشتیاق احمد مصباحی صاحب نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ قلم بڑی نعمت ہے لیکن اسے آوارگی سے محفوظ رکھنا چاہیے، قلم سے ہی قومیں عروج پاتی ہیں اور قلم جب آوارگی کا شکار ہو تو بربادی ساتھ لاتا ہے

آخر میں حضرت شارح بخاری دام ظلہ نے علماے اہلِ سنت کی اس اجتماعی نششت کو اہلِ سنت کے لیے نیک فال قرار دیا

اور ایک خاص نکتے کی طرف اشارہ فرمایا کہ ہم جہیزوں کی فضول خرچی پر تو خوب واویلا مچاتے ہیں، لیکن جلسوں میں، کانفرنسوں میں ہونے والی فضول خرچی کو نظر انداز کر دیتے

ہیں۔
سنی رسائل وجرائد کی اہمیت وافادیت جگ ظاہر ہے اسی افادیت کے پیش نظر علماء اہل سنت نے تحفظ دین و ملت اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریرا تحریرا اور تصنیف و تالیف، رسائل و جرائد کے ذریعہ پاسبانی کرتے ہوئے وقتًا فوقتًا ہر نہج پر قوم مسلم کے عقائد و ایمان،افکار و نظریات کی حفاظت و رہ نمائی فرمائی ہے۔

سہ ماہی عرفان رضا اسی سلسلے کی حسین کڑی ہے  یہ رسالہ پچھلے ڈھائی سال سے آن لائن شائع ہو رہا تھا، اب دسواں شمارہ طباعت کے مراحل طے کرکے منظر عام پر آچکا ہے جس کے رسم اجرا کا یہ پروگرام آج بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا

اجلاس کو کامیاب بنانے میں  جامعہ قادریہ مجیدیہ بشیر العلوم قصبہ بھوجپور کے اساتذہ، طلبہ نے نمایاں کردار ادا کیا یہ اطلاع سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کے ایڈیٹر مولانا ناظرالقادری مصباحی نے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *