روشن علی شما کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

Spread the love

روشن علی شما کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

باڑمیر،راجستھان (پریس ریلیز)

مہاراجہ گنگا سنگھ یونیورسٹی، بیکانیر کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ آٹھویں کانوکیشن تقریب میں راجستھان کے گورنر شری کلراج جی مشرا اور وائس چانسلر آچاریہ منوج ڈکشت کے ہاتھوں میروانی کے ڈھانی دودھوڑا کے رہنے والے حضرت مولانا قاری محمد عمر صاحب اکبری کے بلند اقبال صاحبزادے جناب روشن علی شما کو ماسٹر آف آرٹس اردو مضمون کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مہاراجہ گنگا سنگھ یونیورسٹی، بیکانیر سے گولڈ میڈل اور انعام واکرام سے نوازا گیا۔روشن علی نے ماسٹر آف آرٹس (اردو) کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنا اور ضلع باڑمیر کا نام روشن کرنے کےساتھ اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔

اس موقع پرادیب شہیرحضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی ناظم تعلیمات دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤ شریف، مولانامیرمحمدصاحب اکبری ناظم اعلیٰ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ باڑمیر، حضرت مولانا حافظ و قاری احباب رضا صاحب مصںاحی، مولانا شعبان صاحب اشفاقی صدر مدرس دارالعلوم نوریہ رضویہ کھاجووالا بیکانیر، قاری شریف صاحب بیکانیری،مولانا عبدالمبین قادری انواری کچھ گجرات،حافظ عبد المنان صاحب،قاری بلال صاحب بیکانیری، عالی جناب الحاج فتح محمد صاحب سابق صدر ضلع کانگریس کمیٹی باڑمیر،عالی جناب حاجی عبدالغفور صاحب صدر:ضلع کانگریس کمیٹی باڑمیر، جناب رویندرسنگھ بھاٹی ودھایک شیو،و دیگر علمائے کرام و تمام نوری برادران کھا جو والا و تمام معززین نے

روشن علی اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ روشن علی شما کی بہترین مستقبل اور تعلیم و تربیت میں مزید بہتری کے لیے دعائیں کی۔

رپورٹ:(حافظ) محمد منور علی قادری انواری

خطیب و امام: عائشہ مسجد، اندرا کالونی،باڑمیر(راجستھان)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *