بزم سلیمانی کا انعامی مقابلہ مکمل‎‎

Spread the love

بزم سلیمانی کا انعامی مقابلہ مکمل‎‎

از : اظفر منصور


(نیوز بیرو لکھنؤ) سید الطائفہ علامہ سید سلیمان ندوی علیہ الرحمتہ کی جانب منسوب اس انجمن کا مقصد طلبامیں قلمی استعداد و صلاحیت پیدا کرنا ہے، کیوں کہ موجودہ دور میں جب کہ چہار جانب سے امت مسلمہ کو شکنجہ میں کَسنے کی تیاری چل رہی ہے۔

زبان و بیان پر پابندی لگائی جا رہی ہے، میڈیا دست غیر میں ہے تو زبان کاسۂ گدائی لیے پھر رہی ہے، تو اس نازک صورتحال میں قلم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے امت مسلمہ کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکتا ہے

احساسات کو لطیف و حسین پیرائے میں پیش کیا جا سکتا ہے، خاموش و پائدار تحریک کو جلا بخشی جا سکتی ہے، بلکہ ہر وہ کام لیا جا سکتا ہے جو کہ اس عالم گیتی کے لیے ضروری ہیں۔

اسی لیے انہیں اہمیتوں کے پیش نظر ندوۃ العلما نے بزم سلیمانی کا یہ اسٹیج سجایا، جہاں سے ایسے ایسے فضلا قلم و قرطاس کے اسلحے سے مسلح ہوکر نکلے کہ اپنی مثال آپ ہیں۔

چناں چہ دارالعلوم ندوۃ العلما کی مضبوط شاخ معہد سیدنا ابی بکر الصدیق مہپت مئو لکھنؤ میں جمعرات بعد نماز مغرب اسی بزم کی ایک انعامی و تقابلی تقریب دو طبقوں علیا و سفلی منعقد کی گئی

طبقہ علیا میں تقریباً ستائیس طلبا نے بعنوان علامہ اقبال بحیثیت اسلامی شاعر، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی حیات و خدمات اور سفلی میں اڑتیس طلبا نے بعنوان مولانا الیاس کاندھلوی اور انکی دینی دعوت، عدل فارقی شرکت کی، طبقہ علیا کی صدارت معروف قلم کار مولانا مطیع الرحمن عوف صاحب ندوی (مہتمم معہد دارالعلوم ندوۃ العلماء سکروری لکھنؤ) نے جب کہ سفلی کی صدارت جامعہ دارالسلام جامعہ نگر لکھنؤ کے بانی و مہتمم اور کہنہ مشق شاعر مفتی احتشام اختر ندوی صاحب نے فرمائی

یہ تقریب چونکہ دو پروگرام ہالوں میں سجائی گئی تھی اس لیے علیا میں نظامت کا بار ناظم ِبزم حسان سیفی اور سفلی میں نائب ناظم بزم ھٰذا اظفر منصور کے ناتواں دوش پر تھا، طبقہ سفلی میں حماد عطاء سلمہ کی تلاوتِ کلام اللہ اور برادرم محمد انوار احمد کی نعت نبی اللہ ﷺ پر بزم شروع ہوئی

یہ بزم تقریباً ڈھائی گھنٹے مسلسل چلتی رہی، پھر مساہمین کی تکمیل فہرست کے بعد صدر محترم نے صدارتی خطبہ دیا، مولانا مطیع الرحمن صاحب نے اپنے خطبہ میں فن ِمقالہ نگاری کی اہمیت کے علاوہ طریق نگارش، انداز تخاطب وغیرہ طلباء کو سمجھانے کی سعئ جمیل کی

بعد خطبہ علیا کے تین (اظفر منصور ثانویہ خامسہ اول، فرحان وسیم ثانویہ خامسہ دوم، تابش حسن عالیہ اولی سوم) فائزین کو صدر مولانا عوف صاحب اور مہمان خصوصی و استاذ معہد ہذا مولانا امتیاز صاحب کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا، جبکہ سفلی میں اول حماد عطاء ثانویہ ثانیہ، دوم فرقان احمد ثانویہ ثالثہ

سوم سرفراز احمد ثانویہ ثانیہ صدر مفتی احتشام صاحب اور ناظم جلسہ اظفر منصور کے ہاتھوں انعامات حاصل کرنے میں کامیاب رہے، پھر ناظم جلسہ کے کلمات تشکر کے ہاتھ پروگرام کا اختتام ہوا اور اس موقع پر تمام اراکین جمعیۃ الاصلاح اور طلباء معہد از اول تا آخر شریک رہے

از : اظفر منصور

8738916854

شراب بری چیز جو شراب نوشی کرے گا مرے گا 

عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

شراب ام الخبائث

بزم سلیمانی کا انعامی مقابلہ مکمل‎‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *