علامہ اسرار احمد مصباحی عزیزی کے انتقال پر ملال سے اہل سنت ناقابل تلافی نقصان

Spread the love

علامہ اسرار احمد مصباحی عزیزی  کے انتقال پرملال سے جماعت اہل سنت کو ناقابل تلافی نقصان ۔علما

گورکھپور (نمائندہ)

حضور حافظ ملت کے چہیتے شاگرد، دنیائے درس و تدریس کے بےتاج بادشاہ،جامعہ اشرفیہ کے عظیم مدرس، ہزاروں علمائے کرام کے  استاذالاساتذہ، زہدوتقوی کے بدرمنیر،جرات وہمت کی مضبوط چٹان،صبر واستقامت کے کوہ ہمالہ حضرت علامہ اسرار احمد مصباحی کے انتقال کی جانکاہ خبر نے میری طرح ہزاروں شاگردوں کو بے چین وبےقرار کردیا

مذکورہ خیالات کا اظہار مفتی شمشاد احمد مصباحی استاذ جامعہ امجدیہ رضویہ نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کیا،انہوں‌نے کہا کہ حضرت کی تدریس،درسگاہ میں حضرت کا رعب وجلال،اور طلبہ پر حضرت کی شفقت و محبت اپنی مثال آپ تھی،اللہ رب العزت حضور والا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آپ کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، 

مولانا محمد نعیم الدین عزیز ی مفتی نسیم احمد مصباحی مفتی صدرالوری قادری مصباحی مولانا فضل الرحمٰن برکاتی مصباحی نے کہا کہ موصوف علیہ الرحمہ کی درس گاہ  کے فیض یافتہ  ہزاروں تلامذہ ملک و بیرون ملک میں دین و سنیت کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔خیرالاذکیاء صدرالعلماء حضرت علامہ محمد احمد مصباحی ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ مبارک پور جیسی عظیم شخصیت ان کے تلامذہ میں شامل ہیں ۔ چند ماہ بحیثیت معین المدرسین رہے ۔جب اشرف العلماء حضرت سید حامد اشرف مصباحی اشرفی الجیلانی ،ممبئی تشریف لے گئے تو باضابطہ یہاں کے استاذ مقرر ہوئے ۔

بیعت و ارادت اور اجازت و خلافت جلالۃ العلم حافظ ملت علیہ الرحمہ سے حاصل ہے۔افسو صد افسوس  سہ شنبہ دار آخرت کی جانب روانہ ہوگئے۔ عزیز ملت علامہ عبد الحفیظ صاحب سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور وسراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی برکاتی مصباحی, مفتی بدر عالم مصباحی پرنسپل جامعہ اشرفیہ،اور مفتی زاہد علی سلامی  نے کہا کہ حضرت علامہ اسرار احمد مصباحی کا سانحہ ارتحال جماعت اہل سنت کا عظیم خسارہ ہے

اللہ رب العزت حضرت مولانا اسرار احمد مصباحی کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل واجر جزیل عطا فرمائے ،مولانا محمد شاداب رضا قادری زعیم مصباحی نے کہا کہ حضرت کے جملہ اہل خانہ کی بارگاہ میں کلمات تعزیت پیش کرتا ہوں، اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ،اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت اپنے حبیب پاک صاحب لولاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے صدقے حضرت کو غریق رحمت فرمائے،ان کی بےحساب مغفرت فرمائے اور اہل سنت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے،مولانا محمد صدیق قادری مصباحی  جامعہ امجدیہ رضویہ نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے باصلا حیت  استاذ میرے عظیم کرم فرما ومحسن ، حافظ ملت کے چہیتے شاگرد  کے انتقال پرملال کی جانکاہ خبر سے دل ودماغ مضطرب ہوگیا 

  آہ وہ بارعب وجلال استاذ نہ رہا جس کے رعب میں شفقت ونرمی ہوا کرتی تھی آہ وہ مرد کامل نہ رہا جو علم وادب اور طبابت وزراعت کا مرد مجاھد تھا      قادر و قیوم اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے  درس تفسیر وحدیث کے طفیل  انھیں جنة الفردوس میں جگہ عطا فرما ئے ،مفتی قاضی فضل رسول مصباحی سراج العلوم برگدہی ،مولانا انوار احمد خان مصباحی پرنسپل مظہر العلوم نچلول ،مولانا مطلوبہ احمد خان مصباحی قادری ،مولانا شیر محمد قادری ،مولانا الحاج محمد معین الدین قادری مصباحی،مولانا سید علی نظامی،مولانا ضیاء المصطفیٰ نظامی، مولانا غیاث الدین احمد مصباحی ،مفتی محمد صادق مصباحی ،مولانا محب احمد علیمی ،مولانا فیاض احمد مصباحی نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاذ العلما والفقہا علامہ اسرار احمد صاحب کی رحلت دنیاۓ سنیت کے لۓ انتہائ رنج والم کی گھڑی ہے ،حضر ت اوقات درس کی پابندی کے ساتھ ازھر ہند “جامعہ اشرفیہ مبارک پور” کے ممتاز اساتذہ میں شمار ہوتے تھے ،مختصر تدریسی تشریح میں تمام اسباق کے معانی و مفاہیم واشگاف کر دیتے تھے

جماعت کےطلبہ پر امید و بیم جیسی نوعیت ظاہر رہتی تھی اور یہ دونوں کیفیت درس گاہ کی لازمی حیثیت ہے تاکہ بالترتیب قنوطیت ولا یعنی مشغولیت سے دوری رہے،بہر حال آپ کی رحلت ملت کا خسارہ اور اہل خانہ کا نقصان  ہے 

اللہ سے دعا ہے کہ حضرت کو غریق رحمت اور مکین جنت کرے اور احبا ب واعزہ وتلامذہ کو صبر واجر سے بہرہ ور فرمائے ۔

One thought on “علامہ اسرار احمد مصباحی عزیزی کے انتقال پر ملال سے اہل سنت ناقابل تلافی نقصان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *