میر جعفر اور میر صادق کے زندہ وارثین
میرجعفر اور میر صادق کے زندہ وارثین
(1)حکومت ہند نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگائی تو میر جعفر ومیر صادق کے ہونہار بچے میڈیا پر خوشیاں منانے لگے اور انتہائی سازشی انداز میں حکومت کی تائید وحمایت کرنے لگے,حالاں کہ حکومت نے ان لوگوں سے تائید وحمایت طلب نہیں کی تھی۔
(2)اگر پاپولر فرنٹ پر کچھ الزامات ہیں تو اس قسم کے الزامات متعدد ہندو تنظیموں پر ہیں,بلکہ ہندو وادی تنظیموں کی دادی آر ایس ایس پر بھی الزامات ہیں۔کیا جعفر وصادق کے غیرت مند بچوں کے حلق سے یہ آواز کبھی نکل سکتی ہے کہ جس طرح الزامات کے سبب پاپولر فرنٹ پر پابندی عائد ہوئی۔اسی طرح ہندو تنظیموں پر بھی پابندی عائد کی جائے؟
(3)متعدد غیر مسلم دانشوروں اور لیڈروں نے اعلانیہ طور پر یہ سوال اٹھایا ہے کہ آر ایس ایس پر پابندی کب عائد ہو گی؟
(4)بعض لوگ مذہبی مراکز میں بیٹھ کر سیاسی گیت گا رہے ہیں۔خبر کے مطابق وہ لوگ حکومتی عہدوں کے لالچ میں فرقہ پرستوں کے ہر مسلم مخالف اقدام کی آنکھ بند کر کے تائید وحمایت کرتے ہیں۔
بعض لوگ علی الاعلان فرقہ پرستوں سے سپورٹ مانگتے ہیں اور بدلہ کے طور پر فرقہ پرست قوتوں کی مسلم مخالف پالیسی کی تائید وتقویت کی یقین دہانی کرتے ہیں۔
افسوس,صد افسوس! جو ہاتھ صرف اللہ کے دربار میں پھیلائے جاتے تھے,حرص وہوس کے سبب آج وہ ہاتھ دشمنان دین کے آگے پھیلائے جا رہے ہیں۔
آفریں بادا بریں رسمے کہ پیدا کردۂ
(5)ایک خبر گشت کر رہی ہے کہ مہاراشٹرا حکومت ((رضا اکیڈمی))پر پابندی عائد کرنے کا پلان بنا رہی ہے۔
اندازہ ہے کہ پاپولر فرنٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ شوشہ چھوڑا گیا ہو۔پاپولر فرنٹ پر جو غلط الزامات عائد کئے جا رہے ہیں,ان کی تردید کی جائے۔اسی طرح رضا اکیڈمی پر جو الزام تراشی کی جارہی ہے,اس کے حقائق بھی واضح کریں۔
(6)ملک کے حالات نارمل نہیں,لہذا دربار الہی کی طرف رجوع کریں اور دعا کریں۔
طارق انور مصباحی
ادارہ اردو دنیا کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے