بہار کے میڈیکل طلبا کی یوکرین سے مودی کی درخواست

Spread the love

بہار کے میڈیکل طلبا کی یوکرین سے مودی کی درخواست

پٹنہ: بہار کے میڈیکل طالب عالموں نے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اپیل کی ہے وہ اسے اور دیگر طلبا کو جنگ زدہ یوکرین سے فوری طور پر نکالیںکیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کہ جان کو خطرہ ہے۔

انکت کمار شاہ نامی طالب علم کٹیہار کے براری بلاک کا رہنے والا ہے انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بھارتی حکومت سے فوری مدد کی درخواست کی گئی ہے ویڈیومیں انہوں نے کہا کہ ان جیسے کئی طلبا مہنگے ہوائی ٹکٹوں کی وجہ سے گھر واپس نہیں جاسکے ۔

انکت نے یہ بھی بتایا کہ وہ جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ روسی مسلح افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیش قدمی کر رہی ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ وطن واپس کیسے جانا ہے ۔ مجھ جیسے کئی طلبا ہمارے ملک واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ہوائی جہاز کا ٹکٹ بہت زیادہ ہی مہنگا ہونے کی وجہ سے ہم انہیں برداشت کرنے قابل نہیں تھے ۔

میں وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار سے درخواست کر رہا ہوں کہ ہمارے لیے کچھ کریں ہمیں ہوئی جہاز سے نکالیں یا یہاں سے ہمیں دیگر ذرائع جیسے سڑکوں کے ذریعے جنگ زدہ علاقے سے دور لے جائیں ۔

ہماری جان خطرے میں ہے انکت کی والدہ سمیتا شاہ جمعرات کو روسی حنملے کے بارے میں سننے کے بعد سے بے اختیار رو رہی ہیں

One thought on “بہار کے میڈیکل طلبا کی یوکرین سے مودی کی درخواست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *