تشدد کو فورا ختم کرنے کی وزیر اعظم مودی کی اپیل

Spread the love

یوکرین سفیر کی اپیل، جنگ روکنے میں وزیر اعظم نریندر مودی کریں مدد، پوتن سے کریں بات تشدد کو فورا ختم کرنے کی وزیر اعظم مودی کی اپیل 

تشدد کو فورا ختم کرنے کی وزیر اعظم مودی کی اپیل 

یوکرین میں جنگ  جاری ہے ۔ روس نے جمعرات کی صبح حملہ کردیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کل فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد روسی فوج اور اس کے ہیلی کاپٹر فضائی حملے کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

ان حملوں میں اب تک 9 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، یوکرین کے سفیر ایگور پولیکھا نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل کی ہے۔انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایگور پولکھا نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے تعلقات اچھے ہیں۔

نئی دہلی (انڈیا) یوکرین روس تنازع پر قابو پانے میں ہندستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ہمارے صدر ولادیمیر زیلنس کی سے فوری رابطہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

یوکرین کی صورت حال پر غور وخوض کے لیے سلامتی امور کی کابینی کمیٹی کا اجلاس

واضح ہوکہ یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے بعد تیزی سے بدلتی عالمی سیاست اور وہاں پھنسے بھارتی طلبہ کو واپس لانے کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے کل شام مرکزی کابینہ کی دفاعی امور کی کمیٹی (سی سی ایس) کا اجلاس ہوا وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، پٹرولیم، قدرتی گیس، شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام بھی موجود تھے

وزیرا عظم مودی نے کی روسی صدر پوتن سے بات ،تشدد کو فورا ختم کرنے کی اپیل کی واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی  نے جمعرات کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن  سے بات کی ۔

پی ایم او نے بتایا کہ صدر پوتن نے یوکرین کے تعلق سے حالیہ واقعات کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو جانکاری دی ۔ ساتھ ہی پی ایم او نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے دیرینہ یقین کا اعادہ کیا کہ روس اور ناٹو گروپ کے درمیان اختلافات کو صرف بات چیت کے ذریعہ سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے تشدد کو فورا ختم کرنے کی اپیل کی اور سفارتی بات چیت کے راستے پر لوٹنے کیلئے سبھی فریقوں سے ٹھوس کوشش کرنے کی اپیل کی ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے یوکرین میں ہندوستانی شہریوں 

خاص طور پر طلبہ کے تحفظ کے سلسلہ میں ہندوستان کی تشویشات کے بارے میں روسی صدر کو واقف کرایا اور بتایا کہ ہندوستان ان کے بحفاظت نکلنے اور ہندوستان لوٹنے کو اولین ترجیح دیتا ہے

One thought on “تشدد کو فورا ختم کرنے کی وزیر اعظم مودی کی اپیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *