اچھے اخلاق

Spread the love

اچھے اخلاق

✍🏻 عمران رضا عطاری مدنی (بنارس

اچھے اخلاق ہونا ہر طبقے اور ہر مذہب میں پسند کیا جاتا ہے۔ اچھے اخلاق کا معنی ہے کہ لوگوں سے اچھے انداز میں پیش آنا ، اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہچانا، دوسروں کی تکلیف پر صبر کرنا۔ لوگوں سے مسکرا ملنا وغیرہ

نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مسلمان لوگوں میں سے سب بہتر (اچھا) وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔

(المصنف – ابن أبي شيبة، ج:٥، ص:٢١٠، رقم الحديث : ٢٥٣١٧، دار التاج – لبنان)

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُدْرِكُ بِخُلُقِهِ دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ. بے شک مؤمن بندہ اپنے حسن اخلاق کی وجہ سے روزہ رکھنے والے ، رات میں قیام کرنے والے کے مرتبے کو پا لیتا ہے۔

(صحیح ابن حبان، ج:۱، ص:۴۹۲، رقم الحدیث : دار ابن حزم – بيروت)

امام مناوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حسن اخلاق دین کا شعار ہے۔ (التیسیر، ۶۸۵/۱)

ہر شخص اپنے شعار اور نشانی سے پہچانا جاتا ہے جیسے مسلمان نماز سے پہچانا جاتا ہے ، کفار ٹیکا ، زنار ، بالوں کی چوٹی وغیرہ سے پہچانے جاتے کہ فلاں کافر ہے۔

دین کا شعار حسن اخلاق ہے۔ لہذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے شعار کو ہر وقت لازم جانیں ۔ کسی سے بھی ملنا ہو ، بات کرنا اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔

حسن اخلاق سے ہی لوگوں کا دل جیتا جاسکتا ہے جس کے اخلاق برے ہوں بولنے کا طریقہ معلوم نہ ہو ایسے لوگوں کے قریب جانا بھی پسند نہیں کیا جاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *