ملحقہ مدارس کے بچوں کو کتابیں دستیاب کرانا حکومت بہار کا مستحسن قدم

Spread the love

ملحقہ مدارس کے بچوں کو کتابیں دستیاب کرانا حکومت بہار کا مستحسن قدم

مظفر پور (نمائندہ) ریاست میں نئے تعلیمی سال کی شروعات ہوچکی ہے اور اسکولوں میں بچوں کی کتابیں دستیاب کرائی جارہی ہیں لیکن اس مرتبہ پہلی بار سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے ملحقہ مدارس میں بھی کتابیں دستیاب کرائی جارہی ہیں جو انتہائی مستحسن قدم ہے اور پسماندہ طبقہ کے چہروں پر مسرت وشادمانی لہر دیدنی ہے چوں کہ گزشتہ کئی سالوں سے مدارس کے بچوں کو اسکولی بچوں کی طرح کتابیں نہیں فراہم کرائی جارہی تھیں اور اس بات کے لیے مسلم ملی تنظیموں کی طرف سے آوازیں بلند کی جاتی تھی لیکن ان کی آواز نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہو کر رہ جاتی تھی

لیکن آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے مظفر پور ضلع کے انتہائی متحرک و فعال صدر جناب انور حسین بتاریخ 12دسمبر 2023 کو محکمہ تعلیم کو ایک انتہائی اہم مکتوب کے ذریعہ ملحقہ مدارس میں پسماندہ طبقہ کے نونہالوں کی قابل ترس تعلیمی صورتحال ،کتابوں کی عدم فراہمی اور محکمہ تعلیم کی بے توجہی کیطرف توجہ مبذول کرایا تھا اور مکتوب نمر 34/AIMBK.MUZ/2023 کو فوری طور محکمہ کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا اور اسی کاروائی کا نتیجہ ہے کہ ملحقہ مدارس کے بچوں اور بچیوں کو کتابیں دستیاب کرائی جارہی ہیں۔

آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے مظفرپور ضلعی صدر نے محکمہ تعلیم اور حکومت بہار کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کے اس مستحسن قدم سے یقینا اقلیتی طبقہ میں اعتماد کی صورتحال پیدا ہوگی۔

One thought on “ملحقہ مدارس کے بچوں کو کتابیں دستیاب کرانا حکومت بہار کا مستحسن قدم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *