کھجور کھائیے صحت مند رہیے

Spread the love

کھجور غذائیت اور طاقت سے بھر پور پھل ہے اس لیے آپ کھجور کھائیے صحت مند رہیے

کھجور کھائیے صحت مند رہیے

کیا آپ جانتے ہیں : کھجور کا درخت تقریباً سو سال تک زندہ رہ سکتا ہے ۔

کھجور کا پھل چھ ہزار سال قبل مسیح سے کاشت کیا جا تا ہے ، یہ چند میٹھے پھلوں میں سے ایک ہے ۔دنیا میں تقریبًا اس کے تین 3000 ہزار اقسام پاے جاتے ہیں اور عالمی سطح پر کھجور کی پیدا وار لگ بھگ 97.7 ملین میٹرک ٹن ہے۔

کھجور کے انسانی صحت پر خوش گوارار اثرات چھوڑتا ہے اس لیے اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور جدید سائنس بھی اس بات کو قبو ل کرتی ہے کہ کھجور کے اندر فائبر، پوٹاشم، کاپر، مینکینز،میگنیشیم،وٹامن جی سکس اور دیگر اجزا شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمارے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہیں اور بہت سے امراض کے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔

آئیے اب جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کھجورکھانے سے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں

نظام ہاضمہ کے فائدے : اگر آپ کو قبض،تیزابیت،معدے یا انتڑیوں کی تکلیف ہے تو آپ کو کھجور ضرور کھانی چاہیے۔کیوں کہ کھجور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور دائمی قبض سے نجات دلاتا ہے اس لیے کہ کھجور میں فائبر ہوتا ہے اور فائبر آنتوں کی صحت کے لیے بہت ہی ضروری حصہ ہے اور یہ قبض کو روک تھام کرتا ہے۔

کھجور میں موجود جذب ہونے اور نہ جذب ہونے فائبر موجود ہوتے ہیں جو آنتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام بہتر طریقے سے کرنے دیتا ہے۔اگر آپ قبض کے مریض ہیں تو کھجور اس طریقے کے مطابق کھائیے آپ کی پریشانی یقینی طور پر ختم ہو جاے گی اور آپ صحت مند ہو جائیں گے۔

طریقہ استعمال : قبض سے پریشان لوگ روزانہ سونے سے پہلے تین 3 کھجور کھائیں اور اوپر سے نیم گرم پانی پی لیں ۔ بہت جلد قبض سے چھٹکارا مل جاے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *