کنیڈین وزیر اعظم کا اسلام کے دفاع میں بیان

Spread the love

کنیڈین وزیر اعظم کا اسلام کے دفاع میں بیان سامنے آیا ہے

کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ہمیں اس نفرت انگیز عمل کو مکمل طور پر روکنے اور اپنی کمیونٹیز کو کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اور اسے ختم کرنے کے لیے ایک نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا عزم وارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ کینیڈین وزیراعظم سے قبل روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے بھی اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نبی ﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔

روسی صدر نے اپنے بیان میں کیا کہا تھا اس کو جاننے کے لیے اس کو پڑھیں : توہین رسالت ﷺ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی

بحوالہ: ویب ڈیسک: اردو گرام آن لائن

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *