تیجسوی کے ساتھ نئی شروعات، شمس عالم نے تھاما تیجسوی کا ہاتھ بدلا

Spread the love

تیجسوی کے ساتھ نئی شروعات، شمس عالم نے تھاما تیجسوی کا ہاتھ بدلا

راجد غریب، پسماندہ و اقلیت کی سچی آواز ہے اور تیجسوی میں بہار کا مستقبل ہے: شمس عالم گڈو

پٹنہ

بہار کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل دیکھی جا رہی ہے، وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) اقلیتی سیل کے سابق ریاستی صدر شمس عالم عرف گڈو نے ہفتہ کے روز اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کا دامن تھام لیا۔ پٹنہ میں منعقد ایک خصوصی پروگرام کے دوران قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔
شمس عالم گڈو نے وی آئی پی پارٹی میں رہتے ہوئے زمینی سطح پر ایک مضبوط سیاسی شناخت بنائی تھی۔ وہ بہار میں ریاستی سطح کے بااثر لیڈر مانے جاتے ہیں، جنہوں نے اقلیتی طبقہ میں خاص پکڑ بنائی ہے۔ اب آر جے ڈی میں شامل ہو کر انہوں نے اپنی نئی سیاسی اننگ کی شروعات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا:

“آر جے ڈی آج غریب، پسماندہ اور اقلیتوں کی سچی آواز بن چکی ہے۔ تیجسوی یادو میں بہار کا مستقبل نظر آتا ہے اور میں ان کی قیادت میں کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔”

اس موقع پر ان کے ساتھ اسٹیج پر رکن قانون ساز کونسل جناب قاری صہیب بھی موجود تھے، جو نہ صرف ایک معزز اور سرگرم سیاسی رہنما ہی ہیں بلکہ موجودہ وقت میں بہار کے قدآور رہنماؤں میں بھی ان شمار ہوتا ہے۔ ان کی موجودگی نے اس پروگرام کو مزید باوقار بنا دیا۔


تیجسوی یادو نے شمس عالم گڈو کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو ایسے محنتی اور عوامی خدمت گزار لیڈروں کی ضرورت ہے جو زمینی سطح پر عوام سے جڑے ہوں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ شمس عالم کے آر جے ڈی میں شامل ہونے سے پارٹی کو نہ صرف مضبوطی ملے گی بلکہ ریاست کی سیاسی مساوات میں بھی اہم تبدیلی آئے گی۔

ابتہال تم بازی لے گئیں


پروگرام کے دوران بڑی تعداد میں ان کے حامی موجود تھے، جنہوں نے ڈھول نگاڑوں کے ساتھ اپنے لیڈر کا پُرجوش استقبال کیا اور “آر جے ڈی زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ ماحول مکمل طور پر جشن جیسا تھا۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ یہ قدم آنے والے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ شمس عالم گڈو جیسے لیڈر کا آر جے ڈی میں آنا نہ صرف پارٹی کی اقلیتی طبقہ میں پکڑ کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ ریاست کے سیاست میں بھی ایک مثبت پیغام دے گا کہ آر جے ڈی اب زیادہ شمولیتی اور عوامی مفاد والی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے۔


اس موقع پر مبارکباد دینے والوں میں نمایاں طور پر راجد رہنما سابق مظفر پور سیکریٹری محمد سمیع، امجد جمالی، مولانا محمد جنید، ایوان ادب کے صدر ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن عزیز اور جاوید اختر وغیرہ شامل ہیں۔

ان لنکوں پر کلک کرکے خرید داری کریں  اور پیسے بچائیں 

Click here

Click here

Click here

0https://clnk.in/tGlj

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *