معھدالصفہ کے طلبہ وطالبات کا پروگرام اختتام پذیر

Spread the love

معھدالصفہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے طلبہ وطالبات کا سالانہ انعامی و اختتامی پروگرام اختتام پذیر

عوام فتنہ کے اس دور میں اپنے بچے اور بچیوں کی ایمان و عقیدے کی فکر کریں:مولانا ذاکر قاسمی

سیتامڑھی(نمائندہ)

معھد الصفہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ بدھنگرا سیتامڑھی کے طلبہ و طالبات کا اختتامی و انعامی پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوگیا۔اس پروگرام کی صدارت مدرسہ اسلامیہ شکرپور بھروارہ کے سابق استاد حدیث مولانا ذاکر صاحب قاسمی نے کی۔اس کی سرپرستی مدرسہ ھذا کے بانی مولانا عبدالرحمن صاحب نے کی

جب کہ اس پروگرام کی قیادت مولانا فضل الرحمن ناظم معھد الصفہ نے کی نظامت کے فراٸض مولانا صائم امام و خطیب جامع مسجد سہارنپور بڑے خوبصورت انداز میں انجام دیا اس اختتامی اجلاس میں طلبہ وطالبات نے بڑے خوش اسلوبی کے ساتھ پروگرام پیش کیا

جسے سامعین نے خوب سراہا وقفے وقفے سے طلبہ وطالبات نے مختلف عنوان پر تقاریر پیش کی اور حمد و نعت اور سیرت کوئز اور دل چسپ مکالمہ بھی پیش کئے۔جسے سن کر موقر علماء کرام نے ذمہ داران مدرسہ و اساتذہ کو مبارکباد دی۔اس مجلس میں شاعر متھلانچل آصف کریمی نے بھی نعت پاک پڑھ کر ایک سماں باندھ دیا۔

اس اختتامی و انعامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذبیح اللہ ثاقبی ناظم مدرسہ بیت العلوم کھنگورہ مظفرپور نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ۔دور حاضر میں تعلیم و تعلم کی سخت ضرورت ہے۔تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ہے۔

تعلیم ہے تو ترقی ہے۔تعلیم نہیں تو کچھ بھی نہیں۔مولانا امان اللہ قاسمی مظفرپور نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں عوام الناس کو متنبہ کیا اور لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی دینی تعلیم پر زور دیا لڑکیوں کی تعلیم کے ذریعہ ہی ارتداد پر ہم قابو پاسکتے ہیں۔مولانا عبدالخالق قاسمی مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور رکن انڈین جرنلسٹ دہلی نے کہا کہ عورتوں کی تعلیم کے بغیر ہمارا معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔سماج کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے تو لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیں۔ایک خاتون پڑھتی ہے تو پورا سماج پڑھتا ہے۔

اس موقع پر مولانا ذاکر صاحب قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ۔ہمارا معاشرہ جہنم بنا ہوا ہے۔فتنہ کے اس دور میں اپنے بچے اور بچیوں کی ایمان و عقیدے کی حفاظت کریں۔بچیوں میں تربیت کا فقدان ہے۔اور دینی تعلیم کی کمی ہے۔انہوں نے قرآنی آیت”اپنے بچوں کو جہنم کی آگ سے بچاو” پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اور عوام الناس کو مدارس اسلامیہ کو مضبوط و مستحکم بنانے اور عوام الناس کو اھل مدارس سے رفیقانہ تعلق قائم کرنے اور مخلصانہ تعاون کرنے کی طرف توجہ دلائی اس تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمن قاسمی نے آئے ہوئے تمام مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مولانا غلام وستانوی کے مشورہ پر یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے جو بے سرو سامانی کے عالم میں ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔

یہ سب آپ سب لوگوں کے مخلصانہ تعاون اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔صدر محترم کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوگئی۔اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو خصوصی اور جن طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل نہیں کی ان کو عمومی انعام و اکرام سے نوازہ گیا۔

جن طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل کی ان میں درجہ حفظ میں اول پوزیشن محمد آصف ابن محمد علاءالدین۔پاکیزہ ناز بنت محمد علاءالدین۔محمد ابو بکر ابن قاری عبدالسبحان۔درجہ دینیات سوم اور پوزیشن صائمہ خاتون بنت محمد اویس۔دوم پوزیشن محمد فواد عالم ابن محمد عرفان۔

سوم پوزیشن فلک پروین بنت محمد امان اللہ۔درجہ دینیات دوم میں اول پوزیشن وقار احمد ابن مولانا نوشاد احمد۔دوم دوم پوزیشن عبدالرحمن ابن اختر علی۔سوم پوزیشن سنجیدہ پروین بنت محمد جمیل۔

دینیات اول میں اول پوزیشن فاطمہ پروین بنت محمد منصور۔

دوم پوزیشن محمد ساحل ابن محمد اشفاق اورائی۔سوم پوزیشن روبیدہ خاتون بنت قیس۔کا نام قابل ذکر ہے۔

اس مبارک نشست میں مولانا شاہنواز عادل قاسمی۔مولانا عرفان عالم مظاہری۔مولانا اسرار عالم قاسمی۔قاری شہادت علی۔مکھیا اخلاق۔جیلانی صاحب سمیت گاؤں کے سرکردہ لوگ موجود تھے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا نوشاد صاحب قاسمی صدر مدرس معھد الصفہ۔مولانا رضوان صاحب قاسمی استاذ معھد الصفہ اور مدرسہ کے طلبہ نے اہم رول ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *