مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن منیاڈیہ کا سالانہ انعامی و اختتامی اجلاس عام اختتام پذیر
مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن منیاڈیہ کا سالانہ انعامی و اختتامی اجلاس عام اختتام پذیر
بہترین سماجی و ملی خدمات کے اعتراف میں مولانا عمر قاسمی مظفرپوری اعزاز سے نوازے گئے سیتامڑھی(نمائندہ)
مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن منیاڈیہ سیتامڑھی کا سالانہ انعامی و اختتامی اجلاس عام مورخہ 25 فروری 2025ء مطابق 26 شعبان المعظم 1446 ھ بروز منگل 10 بجے شب بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوگیا۔
اس اجلاس میں شمالی بہار کے مقتدر علماء کرام نے شرکت کی۔اس اجلاس کی سرپرستی حافظ انصار صاحب نے کی اس کی قیادت مولانا خورشید عالم قاسمی نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا ضیاء الدین قاسمی مولانا عمر قاسمی منیجر الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ مادھوپور سلطان سیتامڑھی نے شرکت کی اس اجلاس کا باضابطہ آغاز قاری عبدالسمیع شیخ القراء دارالعلوم بالاساتھ سیتامڑھی نے اپنے تلاوت پاک سے کیا۔
جب کہ رسالت مآب میں نعت پاک کا گلدستہ قاری راشد ضیاء مظفرپوری۔قاری عبداللہ ابن قاری عبدالسمیع۔محمد بلال ابن حافظ عبدالسلام بلیا نے پیش کیا جسے سامعین نے خوب سراہا اور دادو تحسین سے نوازہ ۔
نظامت کے فراٸض نوجوان عالم دین مولانا غلام ربانی قاسمی مولانا شاداب انور نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔
اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخالق قاسمی نے کہا کہ علم کے بغیر سماج کبھی ترقی نہیں کر سکتا اس لیے اپنے بچوں کو سب سے پہلے دین کی تعلیم دیں تبھی جاکر ہم ان کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتنے کا دور ہے ارتداد کی لہر پورے ملک میں چل رہی ہے اور ہماری بچیاں ایمان سے ہاتھ دھو رہی ہیں اس ارتداد سے بچانے کے لیے دینی تعلیم بہت ضروری ہے
تبھی ہم اس پر قابو پا سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مولانا غلام ربانی قاسمی کی خدمات کو سراہا اور لوگوں کو ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تلقین کی۔
وہیں اس موقع پر مولانا انصار صاحب نے بھی خطاب کیا اور طلبہ و طالبات کے اس پروگرام کی خوب ستائش کی۔
اس موقع پر آئے ہوئے تمام مہمانان کرام شال اوڑھاکر کر استقبال کیا گیا۔وہیں اس موقع مولانا عمر قاسمی منیجر الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ مادھوپور سلطان پور سیتامرھی کو بہترین سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوازہ گیا۔
انعامی و اختتامی اجلاس میں جن طلبہ و طالبات نے اپنا پروگرام پیش کیا ان میں صالحہ خاتون۔علیم الدین۔
ملکہ ناز صداقت حسین۔اسجد علی۔درخشاں پروین۔محمد صادق۔اجالی پروین۔ محمد راقب۔عائشہ صدیقہ۔رابعہ بشری۔تبسم پروین۔غزالہ نفیس۔زینب پروین۔شائستہ الیاس۔محمد ریحان کا نام قابل ذکر ہے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں قمرالزماں۔انوارالحق۔محمد ہاشم۔محمد مشتاق۔محمد ذاکر۔محمد زبیر۔
حافظ محمد سلطان۔حافظ محمد اظہر۔حافظ محمد ارشد۔حافظ محمد راشد۔محمد نعمت علی۔پپو۔محمد افروز۔محمد شہاب الدین۔سمیت دیگر لوگوں نے اہم رول ادا کیا