اعجاز احمد نے بدلو بہار عوامی اجتماع کو کام یاب بنانے کی اپیل کی

Spread the love

اعجاز احمد نے “بدلو بہار” عوامی اجتماع کو کامیاب بنانے کی اپیل کی


مظفر پور : (پریس ریلیز)


آر۔وائی۔اے مظفرپور کے ضلع نائب صدر اعجاز احمد نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً دو دہائیوں سے موجود بی جے پی-جے ڈی یو حکومت کی حقیقت عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، اور بہار آج تبدیلی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

اس دورِ تبدیلی میں ایک طرف جہاں بی جے پی فرقہ وارانہ دھڑوں اور جھوٹ کی بنیاد پر اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں سماجی انصاف کی تصور، نظریہ اور عوامی تحریکوں کے تاریخی کردار کو نظرانداز کرنے والا ایک نیا گروہ بھی زور آزمائی میں مصروف ہے۔اعجاز احمد نے کہا کہ اسی دور میں بہار کی عوام اپنے مسائل کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے اور لڑ رہی ہے۔ کئی عوامی مسائل بڑے عوامی تحریکوں کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں”حق دو-وعدہ نبھاؤ” مہم اور “بدلو بہار انصاف یاترا” کے دوران بہار میں تبدیلی کی عوامی خواہش کھل کر سامنے آئی ہے۔بہار میں اسی تبدیلی کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے مقصد سے 9 مارچ 2025 کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں “بدلو بہار مہاجوٹان” کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

یہ مہاجوٹان لڑنے والے عوام کے مختلف طبقوں، گروہوں اور ان کی تحریکوں و جدوجہد کا ہوگا، جو ایک آواز میں بہار کی تبدیلی کی جنگ کا اعلان کریں گے۔اسی سمت میں بہار کے تمام ڈویژنز میں “بدلو بہار” عوامی اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ترہت ڈویژن کے مظفرپور، ویشالی، سیتامڑھی، اور شیوہر اضلاع کا عوامی اجتماع 19 جنوری کو سی پی آئی ایم ایل ضلعی دفتر کے واقع ہری سبھا چوک مظفرپور میں منعقد ہوگا

جس میں مقرر خصوصی کامریڈ مینا تیواری (پولٹ بیورو رکن، بھاکپا-مالے / اے آئی پی ڈبلیو اے جنرل سیکریٹری) شرکت کریں گی۔اعجاز احمد نے عوامی اجتماع کو کام یاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع بہار کی ترقی اور سماجی انصاف کے نئے افق طے کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *