مراد پور قبرستان کی زمین پر ناجائز طریقہ سے بنایا جا رہا ہے نالہ

Spread the love

مراد پور قبرستان کی زمین پر ناجائز طریقہ سے بنایا جا رہا ہے نالہ ، مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی

مظفر پور: (وجاہت، بشارت رفیع)

کڈھنی بلاک کے منیاری تھانہ واقع مراد پور گاؤں کے قربستان کی زمین پر ناجائز طریقہ سے قبضہ کر پنچایت کے ذریعہ نالا بنایا جا رہا ہے۔

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے چھترولی پنچایت کے گاؤں مراد پور عید گاہ کے پیچھے کی زمین اور مرادپور گاؤں کی طرف جانے والی سڑک مرادپور قبرستان کی زمین ہے۔

اس کے ثبوت کے لئے مظفرپور کے تھانہ نمبر 448 کڈھنی کے نقشہ واضح ہوتا ہے۔ معلوم ہو کہ پہلے ہی قبرستان کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بیچوبیچ سڑک بن چکی ہے۔

ان دنوں قبرستان کی باقی ماندہ زمین، جانب دکھن جو عیدگاہ کے پیچھے واقع ہے، پر پیئر بلاک سے سولنگ کرادی گئی ہے، ساتھ ہی قبرستان کی زمین پر گندے پانی کی نکاسی کے لئے نالا بنانےکا کام ہورہاہے۔

واضح ہو کہ گندہ پانی لازمی طور پر سڑک کے دونوں جانب واقع قبرستان میں جائے گا جس سے نہ صرف قبرستان میں گندگی پھیلے گی بلکہ جنازہ کو دفن کرنےمیں بھی دشواری ہوگی۔

چوں کہ کام پنچایت کے ذریعہ ہو رہا ہے اس لئے کھل کر لوگ بولنے سے گریز کرتے ہیں اور کسی انہونی کے ڈر سے خاموش ہیں

لیکن ضلع انتظامیہ تک اپنی پہنچانے کے مختلف ذرائع کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس لئے ضلع انتظامیہ کو کو چاہئے خود ہی وہ اس مسئلہ پر نوٹس لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *