کناڈا میں جھڑپ، غزہ میں بھاری بم باری

Spread the love

کناڈا میں جھڑپ، غزہ میں بھاری بم باری

! (16)تحریر محمد زاہد علی مرکزیچیئرمین تحریک علمائے بندیل کھنڈگزشتہ سے پیوستہکافی دنوں سے اس خبر کو آپ کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن غزہ اور لبنان، یمن کی اتنی خبریں ہو جاتی ہیں کہ یہ اہم خبر رہے جاتی ہے -بھارت اور کناڈا کے بیچ رشتوں میں بڑی درار پڑ چکی ہے وجہ کچھ سکھوں کا کناڈا میں قتل ہے، کناڈائی حکومت کا کہنا ہے کہ کہ اس میں بھارتی افسران شامل ہیں، قریب دو سال سے یہ معاملہ چل رہا تھا، بھارتی حکومت اس سے انکار کرتی آئی ہے لیکن کناڈا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے پختہ ثبوت جٹائے ہیں اور کناڈا کی عدلیہ نے بھی اسے تسلیم کیا ہے، یہ تنازعہ اتنا بڑھا کہ بھارتی موجودہ سفیر کو کناڈا سے بھارت بلا لیا گیا ہے، کناڈا نے بھارت کا نام اتر کوریا، چین جیسے کناڈا کے دشمن ممالک والی کی لسٹ میں ڈال دیا ہے، رشتوں میں آئی کھٹاس کی ایک بان گی دیوالی میں دیکھنے کو ملی، جب کناڈا کے پارلیمنٹ میں دیوالی پروگرام رد کردیا گیا ہے ۔ دیوالی کے دوران ایک مندر کے باہر، مندر کے پجاری نے بھڑکاؤ بیان دیا اور پھر کناڈا میں مقیم بھارتی سکھ او ہندوؤں کے مابین فساد ہوگیا، کناڈا پولیس نے تشدد کر رہے ہندوؤں اور سکھوں پر جم کر لاٹھی چارج کی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اس مندر کے پجاری کو بھی گرفتار کر لیا ہے، خبر ہے کہ مجرمین پر سخت دفعات لگائیں ہیں-اسی کڑی میں امریکا کی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی نے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے سابق افسر کو خالصتانی دہشت گرد گرپت ونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش کا مرکزی سازشی قرار دیتے ہوئے موسٹ وارنٹڈ قرار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے جس کے اوپر لکھا ہے، WANTED BY The FBI، یعنی FBI ایف بی آئی اب اس آفیسر کو تلاش کر رہی ہے – بھارتی حکومت کے ودیشی معاملات حکومت کے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، پڑوسی ممالک سے بہتر رشتے کم ہیں اور دور دراز ممالک سے بھی بھارتی حکومت کے رشتے خراب ہو رہے ہیں – یقیناً یہ حکومت کی ودیشن نیتی کا فیلیر ہے – اس سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ بھارت کی زمین میں جس نفرت کے شجر جو لگایا گیا ہے اس کی جڑیں ودیشی زمین میں بھی نکل کر پھل دینے لگی ہیں، کام کرنے جانے والے لوگ اب ودیشوں میں جنگ پر اتارو ہیں، ہم نے یہی حال کچھ مہینوں قبل لندن کی سڑکوں پر بھی دیکھا تھا جب وہاں رشی سنک تھے – لبنان کی اسرائیل پر راکٹوں کی بارش حزب اللہ نے ایک بڑے حملے میں، لبنان سے تقریباً 120 راکٹ فائر کیے ہیں ، اس حملے میں آئی ڈی ایف کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بین_گوریان ہوائی اڈے پر حزب اللہ کے راکٹ حملے میں بوئنگ 777 طیارہ تباہ ہوگیا۔ حزب اللہ کے ہتھیار تل ابیب پر آگ کی طرح برس رہے ہیں۔ یہ گروہ میزائل اور ڈرون سے مسلسل اسرائیل پر حملے کر رہا ہے ۔ حال ہی میں حزب اللہ کے ایک ڈرون نے تل ابیب کے ایئربیس پر حملہ کیا ہے جس سے اسرائیل کے تقریباً 9 سے 10 لڑاکا طیارے تباہ اور ایئربیس مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ جنگی ماہرین کی مانیں تو اسرائیلی فوج حزب اللہ کے سامنے ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ حزب اللہ مسلسل اپنا دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ایک ویڈیو میں حزب اللہ کے ٹینک بارڈر کی طرف جاتے دکھ رہے ہیں یعنی حزب اللہ اب آگے بڑھ کر بھی حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے – ہالینڈ میں یہودیوں کی کٹائی ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ایک میچ کے دوران صیہونیوں کے حامی گروپ کو زدوکوب کیا گیا ہے۔ خبر ہے کہ یہ لوگ ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل صہیونیوں کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ یہ لوگ نعرے لگا رہے تھے کہ چلو عربوں کو مارو، پھر انھوں نے فلسطینی جھنڈا اکھاڑ کر پھینک دیا، اس کے بعد مقامی لوگوں نے سبھی یہودی حامیوں کو جم کر پیٹا، ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ساری دنیا میں اسرائیل کے خلاف ماحول بن رہا ہے ۔ بحر احمر میں ایسا ہی ہوگا ۔ یمن نے امریکی بحری بیڑے کو بری طرح سے تباہ کر دیا ہے ہے، ایک مال بردار جہاز بحر احمر سے گزر رہا تھا جیسے ہی یمنی حوثیوں نے دیکھا اس پر حملہ کرکے تباہ کر دیا ہے، حوثی جنرل کا بیان ہے کہ ہم نے سمندر میں اسرائیل اور امریکا کو ان کی اوقات دکھا دی ہے، وہیں ایک امریکی جنرل نے کہا کہ بحر احمر میں فی الحال ہم کوئی کارروائی نہیں کر رہے – یمنی حوثیوں نے ایک امریکی MQ 9 جاسوسی طیارہ پھر مار گرایا ہے، یعنی اب اسرائیل کے جاسوسی طیارے بھی حزب اللہ اور حوثیوں کی زد میں ہیں، حزب اللہ اور یمنی حوثیوں کی بڑھتی طاقت امریکا اور اسرائیل کے لیے ایک چنوتی بن رہی ہے – وسطی اسرائیل میں لبنان کا حملہ سرحد سے 400 کلومیٹر دور حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ کیا ہے، یہ حملہ اسرائیلی شہر “کفار سبا” میں ہوا، یہاں اس وقت فٹ بال کا میچ جاری تھا۔ جیسے ہی وارننگ سائرن بجے سبھی کھلاڑی پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے دکھے -حزب اللہ نے اسرائیل کا لڑاکو طیارہF 35 انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اسرائیلی طیارے کو حزب اللہ نے مار گرایا ہے، یہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، حیفا ، عکا دونوں شہروں میں لبنان کے راکٹ بلا روک ٹوک پہنچ رہے ہیں اس وقت نہ آئرن ڈوم کام کر رہا ہے اور نا ہی امریکی تھاڈ، مسلسل اسرائیلی زمین پر حملہ ہو رہا ہے جس اسرائیلی سخت پریشان ہیں – اس وقت اندراور باہر دونوں جگہ اسرائیل کو نقصان ہو رہا ہے -غزہ میں قسام برگیڈ کے حملے جاری، اسرائیل بھاری بمون کا استعمال کر رہا ہے غزہ میں القسام برگیڈ اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں ایک ویڈیو میں قسام برگیڈ نے اسے رکارڈ کر کے نشر کیا ہے، ویڈیو دیکھ کر میدان جنگ کے حالات سمجھے جا سکتے ہیں اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قسام برگیڈ پہلے ایک ریموٹ کنٹرول بارودی بم اس راستے پر نصب کرتے ہیں جہاں سے اسرائیلی ٹینکوں کو گزرنا ہوتا ہے، پھر سب سے پہلے ایک اسرائیلی فوجی بلڈوزر نصب شدہ بم کے اوپر سے گزرتا ہے لیکن قسام کے لڑاکے اس بلڈوزر کو گزرنے دیتے ہیں پھر اس بلڈوزر کے ساتھ بندھا ہوا فوجی ٹینک اس نصب شدہ ریموٹ کنڑول بم کے اوپر سے گزرتا ہے جسے پہلے قسام برگیڈ نشانہ بنا چکا تھا، اس لیے اس ٹینک کو بھی گزرنے دیا جاتا ہے، پھر ایک تیسرا ٹینک جب اس بم کے اوپر سے گزرنے کی کوشش کرتا ہے تو قسام برگیڈ کے لوگ ریموٹ کا بٹن دبا کر اس ٹینک کو اور اس میں سوار فوجیوں کو مار دیتے ہیں، اس طرح کے مزید ویڈیو پچھلے دو تین دن میں جاری ہوے ہیں جن میں کہیں ٹینکوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تو کہیں قسام برگیڈ کے اسنائپر اسرائیلی فوجیوں پھر گھات لگا کر حملہ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں – ‎غزہ میں اسرائیلی ہوائی حملے جاری ہیں، لگاتار شہادتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، خبر یہ بھی ہے کہ پانچ سو ٹن کا بھاری بم کیمپوں میں مقیم افراد کے قریب گرایا گیا ہے، ہسپتال، مساجد، کیمپ ہر جگہ فضائی حملے ہو رہے ہیں، پانی بند ہے، غذائی قلت بہت زیادہ ہے، کئی ممالک سے فلسطین کو ضروری سامان پہنچایا جارہا ہے لیکن مصر بارڈر سےبہت محدود سامان ہی غزہ کے لوگوں تک پہنچ پارہا ہے، اہل غزہ کی زندگی کا کوئی بھروسا نہیں رہا، ایک جگہ سے دوسری جگہ بچوں کو اٹھائے ہوے زندگی کی تلاش میں سرگرداں ہیں لیکن انھیں کب اپنی زمین میں سکون نصیب ہوگا کچھ کہا نہیں جا سکتا – جاری……9/11/20246/5/144

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *