موجودہ وقت مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت
موجودہ وقت مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت
مغربی چمپارن : (نمائندہ)
موجودہ دور ہر لحاظ سے امت مسلمہ کے لیے ایک کڑی آزمائش کا دور ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان مختلف مشکلات، چیلنجز اور دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایسے نازک حالات میں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اتحاد و یکجہتی کی بہترین مثال پیش کریں۔ فقہی، مسلکی یا سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر امت کو ایک مضبوط دھاگے میں پرونے کا وقت آ چکا ہے۔
دشمن کی سب سے بڑی چال ہی یہی ہے کہ ہمیں آپس میں تقسیم کر کے ہماری طاقت کو کمزور کر دیا جائے۔ لیکن جب تک ہم متحد رہیں گے، ہماری پہچان، ہماری آواز اور ہمارا وجود باقی رہے گا۔ یاد رکھیں، اتحاد کوئی رسمی بات نہیں بلکہ قرآن و حدیث کی روشنی میں امت مسلمہ پر ایک فرض ہے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: “تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو۔”(سورہ آلِ عمران: 103)۔
لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ خواہ کوئی بھی مسلک ہو، جماعت ہو یا طبقہ سب کو امت کی بھلائی اور عظمت کے لیے اپنے ذاتی نظریاتی اختلافات کو بھلا کر اتحاد و اتفاق کا ثبوت دینا چاہیے۔
اگر آج ہم باہمی محبت، اخوت اور اتحاد کو اپنائیں گے تو یقیناً نہ صرف اپنے معاشرے کو مضبوط بنا سکیں گے بلکہ پوری انسانیت کے سامنے اسلام کی حقیقت اور اس کے حسن کو بھی پیش کر سکیں گے۔ بالا خیالات کا اظہارحافظ سہیل اختر عرف منّا انصاری نے کیا
موجودہ وقت مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت