اپنے بچوں کو عصری تعلیم ضروردیں مگر دین کی بنیادی تعلیمات کے بعد
اپنے بچوں کو عصری تعلیم ضروردیں مگر دین کی بنیادی تعلیمات کے بعد !
مظفرپور (نمائندہ) بلاشبہ تعلیم وہ فولادی قوت اور موثر ہتھیار ہے جس کی حصولیابی کے بعد انسان روئے زمین پر عظیم انقلابات پیدا کرنے کےقابل بن جاتاہے۔
روزمرہ کی زندگی کے تمام مسائل کو وہ جہاں انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے لائق بن جاتاہے وہیں سماج و معاشرہ کے لئے مکمل نفع بخش ہوجاتاہے اور عزت وتوقیر ،ظفر و اقبال ،شہرت اور نیک نامی اسکی مقدر بن جاتی ہے
لیکن اس کامیابی کو حقیقی صورت میں دیکھنے کے لیے ہمیں اپنے بچوں کو عصری تعلیمی تقاضوں سے ہمکنار کرنے سے قبل انہیں دین کی بنیادی تعلیم سے بھی آراستہ کرنا ہوگا
ورنہ ہمارا بچہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر ،انجنئر ،وکیل ،آئی پی ایس،آئی،اے ،ایس وغیرہ جیسے مناصب کو تو ضرور حاصل کر لے گا
لیکن بعد کےدنوں میں ان کی کام یابی سے دہریت ،ارتداد،دینی بے راہ روی رونما ہونا شروع ہوجائے گی اورہم کف افسوس ملنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر سکیں گے
اسی لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بیدا ہوں اور اپنے معصوموں ،نونہالوں اور مستقبل کے معماروں کو مضبوط دینی تعلیم سے ہمکنار کر نے کے لیے کمربستہ ہو جائیں یقینا حالات بدلے گا دیکھتے ہی دیکھتے ہمارا معاشرہ حقیقی طور پر اسلامی معاشرہ کا آئینہ دار بن جائے گا
مذکورہ بالا باتیں مولانا محمد کلیم احمد سلفی کے خصوصی انٹر ویو کا خلاصہ ہے جو انہوں نے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے مظفرپور ضلعی صدر انور حسین سے ایک خاص انٹر ویو میں کہی۔