یوپی اسمبلی الیکشن آخرعوام ووٹ کس کو دیں

Spread the love

رپوٹر: آصف جمیل امجدی ، ممبر تنظیم فارغین امجدیہ 20210 یوپی اسمبلی الیکشن آخرعوام ووٹ کس کو دیں

یوپی اسمبلی الیکشن آخرعوام ووٹ کس کو دیں

باضابطہ طور پر 10/ فروری سے بھارت سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کا ووٹ پڑے گا۔ اس سے قبل کہ پولنگ بوتھ کا اعلان ہو، “تنظیم فارغین امجدیہ 2010؁ء کے شاہین صفت نوجوان جیالے علماے کرام نے عوام کو درست جگہ پر ووٹ دے کر اپنے حقوق اور مفاد کے لیے بیدار کرنے کی نایاب کوشش کی ہے۔

تنظیم ھذا کے بینر تلے عوام تک یہ آواز پہنچانے کی کوشش کی گئ، کہ ہمارا ملک بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں کا آئین ہر فرقے اور قوم کو یہ اختیار دیتا ہے۔ کہ اپنے حق کے لیے مثبت اور ٹھوس منصوبہ بندی سے قدم اٹھائیں۔

سب سے غور طلب بات یہ ہے کہ آخر عوام اپنا قیمتی ووٹ کس کو دیں؟ یہ بات اس وقت مزید اہمیت کی حامل ہوتی ہے جب الیکشن قریب سے قریب تر آتا ہے۔اور ہر سیاسی لیڈر عوام کے حقوق دلانے کے لیے فضاۓ سیاست میں ہاہاکار مچاۓ رہتے ہیں۔

اے لوگو! آپ کو حق راۓ دہی کا مکمل اختیار آئین ہند نے دیا ہوا ہے۔آپ جسے چاہیں ووٹ دیں اپنی مرضی کے مالک ہیں۔ مگر میری بھی ایک ناقص راۓ ہے،جو آپ کے لیے بے حد مفید ہوگی۔ آپ جس بھی پارٹی کو ووٹ ڈالنے جا رہےہو،جاؤ خوشی سے ووٹ دو

لیکن ووٹ دینے سے قبل ایک بار ضرور غور و فکر کرلینا۔کہ پانچ سال قبل جس پارٹی کو آپ ووٹ دئیے تھے اس نے آپ کے علاقے اور سماج کے لیے کون سی بہتری کی ہے۔ کیوں کہ ہم اپنا قیمتی ووٹ مفاد کے لیے ہی کر رہے ہیں۔

ایک بار پھر بہتر فیصلہ کرنے کا موقع ہاتھ آیا ہے۔بہت ہی سوچ سمجھ کر اپنا نمائندہ منتخب فرمائیں، جو مذہب و ملت سے اوپر اٹھ کر ملت کی سالمیت کو بے تحاشہ فروغ دے سکے۔ ورنہ آئندہ پانچ سال سواۓ کف افسوس ملنے کے اور کچھ نہیں ہوگا۔

رپوٹر: آصف جمیل امجدی گونڈوی

ممبر: تنظیم فارغین امجدیہ 2010؁ء

 لڑکیوں کی شادی کی عمر !!۔

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें

One thought on “یوپی اسمبلی الیکشن آخرعوام ووٹ کس کو دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *