قرآن مکمل ہونے پر محمد تاج الدین نے محمد رفیع کو پیش کیا چہل حدیث
قرآن مکمل ہونے پر محمد تاج الدین نے محمد رفیع کو پیش کیا چہل حدیث
مظفر پور، 19/اپریل (شہاب الدین)
قومی اساتذہ تنظیم کے ریاستی سیکریٹری جناب محمد تاج الدین صاحب نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفر پور کے فیض کالونی واقع مسجد عثمان غنی میں تراویح میں مکمل قرآن سنانے کا شرف حاصل کیا
نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قومی اساتذہ تنظیم کی ٹیم ریاستی کنوینر جناب محمد رفیع رہ نمائی میں ریاستی مجلس عاملہ کے رکن جناب نسیم اختر صاحب، تنظیم کے خازن جناب محمد حماد صاحب، جناب صبغت اللہ رحمانی صاحب
اسی طرح سرو شکچھا ابھیان مظفر پور کے میڈیا انچارج جناب اسیرالدین صاحب دعائیہ تقریب میں شامل ہوئے
دعا کے بعد مولانا تاج الدین قاسمی نے اراکین قومی اساتذہ تنظیم کو چالیس احادیث کا ہدیہ پیش کیا، جناب محمد رفیع کو خصوصی طور پر پیش کی گئی۔