مولانا ابوالفضل قاسمی کے آل انڈیا پراویٹ کوچنگ ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر منتخب

Spread the love

مولانا ابوالفضل قاسمی کے آل انڈیا پراویٹ کوچنگ ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر (COORDINATOR ) منتخب ہونے پر مفتی شاہ نواز قاسمی نے پیش کیا مبارک باد ۔

متحرک و فعال نوجوان عالم دین فاضل دیوبند و مرکز المعارف سے فارغ التحصیل مولانا ابو الفضل قاسمی کے آل انڈیا پراویٹ کوچنگ ایسوسی ایشن کوآرڈینیٹر (COORDINATOR) منتخب ہونے پر مفتی شاہ نواز قاسمی نے پیش کیا مبارک باد ۔

مفتی صاحب نے کہا کہ معیار تعلیم بلند کرنے کی ذمہ داریاں نبھانے والے اور تعلیم کے میدان میں حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اشخاص و افراد ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں 

ان کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کافی اہم ہوتی ہے، یہ انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔

تعلیم کے تئیں ملک گیر سطح پر این جی اوز اور سماج کے با اثر افراد مسلسل لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلا رہے ہیں، اس حوالے سے ہمارے علاقہ میں ایک اہم نام مولانا ابوالفضل قاسمی کا بھی ہے۔

موصوف قاسمی ایک کامیاب معلم اور عمدہ منتظم کی حیثیت سے عوام و خواص میں اپنی خاص شناخت رکھتے ہیں، قابل ذکر ہے کہ موصوف دس گیارہ سالوں سے مختلف اداروں و اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں

اپنی محنت و مہارت اور تنظیمی خوبیوں کی بناءپر ٹیچر و طلبا میں مشہور و مقبول ہیں، تعلیمی بیداری آپ کا اوڑھنا بچھونا ہے ، نونہالوں کو عصری و دینی علوم سے آراستہ کرنا آنجناب کی زندگی حصہ ہے ۔

اب اپنے آبائی وطن برا دربھنگہ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نام سے کوچنگ سینٹر چلا رہے ہیں ، جس سے بچوں کی ایک بڑی تعداد فیض یاب ہورہی ہے ۔

ان ہی خدمات کے پیش نظر موصوف کو آل انڈیا پراویٹ کوچنگ ایسوسی ایشن کوآرڈینیٹر (COORDINATOR) منتخب کیا گیا ہے ۔اس موقع پر مفتی شاہ نواز قاسمی قاضی شریعت ضلع ویشالی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں موصوف تعلیمی میدان میں مزید بہتر کارکردگی پیش کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *