پبلک سرویس کمیشن میں نصرت نور نے حاصل کیا پہلا مقام
جھارکھنڈ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ایک مسلم خاتون پہلا مقام حاصل کیا دنیا بھر سے مبارک باد سلسلہ جاری ہے ملک میں مسابقتی امتحانات میں مسلم امیدواروں کے مثالی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔
جھار کھنڈ پبلک سرویس کمیشن کا امتحان ابھی حال ہی میں ہوا تھا اسی امتحان کے تحت میڈیکل آفیسرس کے امتحانات میں نصرت نور نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
جھار کھنڈ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے نصرت نور نے پہلی مسلم خاتون بننے کا ریکارڈ بھی قائم کرچکی ہیں جھارکھنڈ کی تاریخ میں ایک عظیم کارنامہ ہے۔
نصرت نور کو غیر معمولی کام یابی پر مختلف گوشوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔ سوشیل میڈیا پر نصرت نور کی کام یابی کو بڑے پیمانے پر تشہیر کرتے ہوئے عوام کی جانب سے خیرمقدم کیا جارہا ہے۔
جھارکھنڈ پبلک سرویس کمیشن کا قیام نومبر 2000 میں عمل میں آیا جس کے تحت مسابقتی امتحانات کے انعقاد کے علاوہ سرکاری محکمہ جات میں تقررات کے امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد عمل میں آتا ہے.
Pingback: جامعہ امام احمد رضا باسنی میں رضائے مصطفے کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پزیر