خوب شوق و محبت کے ساتھ رمضان المبارک کا روزہ رکھیں مسلمان

Spread the love

خوب شوق و محبت کے ساتھ رمضان المبارک کا روزہ رکھیں مسلمان !

انوار الحق قاسمی

(ترجمان جمعیت علما روتہٹ نیپال)

آج سے بیس (20) رکعات نماز تراویح با جماعت پڑھی جائے گی اور کل سے مسلسل انتیس یا تیس دنوں تک ہر دن کا روزہ بھی رکھا جائے گا۔ روزہ نام ہے: صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور جماع: یعنی بیوی کے ساتھ مباشرت و مجامعت سے قطعی اجتناب کا۔

ہر مسلمان یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ ”رمضان المبارک کا مہینہ انتہائی غنیمت اور قیمتی ہوتا ہے” اس لیے اسے لایعنی امور اور اللہ کی نافرمانیوں میں ضائع اور برباد کرنے کی ہرگز کوشش نہ کریں!

کیوں کہ ہر وہ شخص جو رمضان المبارک کو خاطر میں نہیں لاتا وہ انتہائی اعلی درجے کا سفیہ (اسفہ) ہوتا ہے۔ایسے شخص کا نہ عند اللہ ہی کوئی مقام ہوتا ہے اور نہ عند الناس ہی؛ بل کہ ایسے شخص پر تو ہر طرف سے پھٹکار اور دھتکار ہی ہوتی ہے ۔

اس لیے ہرعاقل و بالغ مسلمان کو چاہیے کہ رمضان المبارک کی عظمت و فضیلت کو خاطر میں لاتے ہوئے،اس کے ایک ایک ثانیے اور لحظے کو اللہ کی اطاعت و فرماں برداری میں گزاریں اور اس کے ایک ایک روزہ کو خوب شوق و محبت سے رکھنے کے ساتھ بیس (20) رکعات باجماعت نماز تراویح کا بھی اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کو خاطر میں لائیں گے ،تب ہی جاکر اس کا مقصد کماحقہ حاصل ہوگا اور پھر کامیابی ہاتھ آئے گی؛ ورنہ حرماں نصیبی تو مقدر ہے۔

اللہ ہر مسلمان کو رمضان المبارک کی عظمت شان سمجھنے اور پابندی صوم و صلوٰۃ کی توفیق عطا فرمائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *