کئی صنعت کاروں نے بہار میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا
کئی صنعت کاروں نے بہار میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا :: پہلے اور آج کے بہار میں زمین و آسمان کا فرق: شاہنواز حسین
دہلی کے ہوٹل تاجمان سنگھ میں منعقد بہار کے سرمایہ کاروں کا اجلاس تاریخی رہا۔
پورے ملک سے 170 کمپنیوں نے حصہ لیا جن میں سے 30 بڑی کمپنیاں شامل تھیں۔
اڈانی ،لولوگروپ، آئی ٹی سی، ایچ یو ایل، کوکا کولا ، ایمیزون، فلپ کارٹ، سیمسنگ، امول، برٹانیہ انڈسٹریز، پتانجلی ، اوشا مارٹن، ہونڈا، ایل اینڈ ٹی، اروند ملز، ٹاٹا بلوسکوپ، کے ای آئی انڈسٹریز ، شری سینٹ،امبوجا سیمنت دیگر کے نمائندے شامل ہوئے۔
اجلاس کا افتتاح نائب وزیر اعلی تارکشور پرساد اور وزیر صنعت سید شاہنواز حسین کے ساتھ بہار کے ترقیاتی کمشنر دو یک کمارسنگھ، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری اور بہار کے محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کیا۔
بہارانویسٹ میٹ 2022 میں ، اڈانی ،لولوگروپ آئی ٹی سی سمیت کئی بڑی کمپنیوں نے بھی بہار میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
بہار سرمایہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اڈانی انٹر پرائزز کے ڈائریکٹر اور ایم ڈی پرناواڈانی نے کہا کہ یہ واقعی قابل ستائش ہے کہ بہار تیزی سے سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے اور بہت جلد اڈانی گروپ کا ایک وفد سر مایہ کاری کے امکانات کو دیکھنے آئے گا۔
دوبئی سے دہلی پہنچے لولوگروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین اور ایم ڈی ایم اے یوسف علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بہار شمال مشرقی ہندوستان کا بڑا صنعتی مرکز بننے کے لیے موافق ماحول بنانے میں کام یاب رہا ہے ۔
انہوں نے اعلان کیا کہ لولو گروپ بہار میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا اور ساتھ ہی ایک شاپنگ مال بھی بناۓ گا۔ آئی ٹی سی کے چیئرمین اور ایم ڈی سنجیو پوری نے بہار میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔
نجیو پوری نے کہا کہ آئی ٹی کی بہار میں 100 سال سے موجود ہے اور آئی ٹی سی کا بہار کے ساتھ گہرا رشتہ ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال آئی ٹی سی کے بہار میں 9 مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں اور آنے والے دنوں میں آئی ٹی کی بہار میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرے گا۔
آئی ٹی سی کے چیئر مین سنجیو پوری نے بھی بہار میں صنعتی ماحول کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ بہارا ایک زرعی پاور ہاؤس ہے اور حکومت کی طرف سے سنگل ونڈو سٹم کو بہتر بنانے کے لیے حالیہ اقدامات، کاروبار کر نے میں آسانی ریاست کی صنعت کاری کو بہت تیز کر ے گی ۔
ڈاکٹر ایس سدھارتھ ، سندیپ پونڈ رک، پرنسپل سکریٹری ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور بہار حکومت کے کئی دیگر سینئر افسران موجود تھے۔نائب وزیر اعلی تا کشور پرساد نے بہار انویسٹری میٹ 2022 میں مصروف ملک بھر کے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار اب پوری طرح بدل چکا ہے۔
2005 سے 2022 تک کا سفر بہار کے لیے بڑی تبدیلی کا سفر رہا ہے ۔ 2004 میں بہار کا بجٹ جو صرف 25 ہزار کروڑ کا تھا، آج وہ بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار کروڑ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں موجودہ این ڈی اے حکومت بہار کو صنعت کے شعبے میں آگے لے جانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔
وزیر صنعت شاہنواز حسین نے اجلاس میں بڑے صنعت کاروں کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہارانویسٹرس میٹ میں اتنی بڑی تعداد میں نامور کمپنیوں کے نمائندوں کا جمع ہونا بہار کے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے اور اس سے یہ یقین مزید پختہ ہوا ہے کہ بہار صنعت میں بڑی بلندیاں حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب آغاز اتنا اچھا ہوگا تو انجام بھی اتنا ہی خوب صورت ہو گا۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ دہلی میں بہارانویسٹرس میٹ 2022 کا انعقاد ایک آغاز ہے، آنے والے دنوں میں ممبئی ، سورت اور ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ پٹنہ بھی سرمایہ کاروں سے ملیں گے ۔ صنعت کاروں کو بہار میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ بہار کے بارے میں تاثر کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بہار 2004 سے 2022 تک پہنچ گیا ہے لیکن بہار کے بارے میں تاثر 2004 جیسا ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2004 سے 2022 تک کے سفر میں بہار کے حالات میں زمین آسمان کا فرق آیا ہے ۔