سیمانچل کے ساتھ انصاف کرو سرکار

Spread the love

سیمانچل کے ساتھ انصاف کرو سرکار

سیمانچل کے ساتھ انصاف کرو سرکار

بہار اسمبلی ہاوس میں سیمانچل کے پانچ ایم ایل اے سیمانچل کی آواز بن کر اپنی بات رکھ رہے تھے جس کے نتیجے میں انہیں زبردستی مارشل کے ذریعے باہر کردیا گیا  

 اسپیکر اسمبلی کے حکم کے بعد مارشل نے اخترالایمان کو اٹھا کر باہر نکالا اس کی وجہ سے اختر الایمان اور اے آئی ایم آئی ایم کے تمام ایم ایل اے ناراض ہو گیے اور دھرنے پر بیٹھ گیے۔

اسمبلی پورٹیکو میں احتجاج کرتے ہوئے  اختر الایمان نے کہا کہ ہم سیمانچل کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔ لیکن حکومت ہمارے مسائل نہیں سن رہی اور مارشل سے باہرنکالا جا رہا ہے۔ لہذا ہم اسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

واضح ہو کہ جب اخترالایمان کو ہاوس سے باہر کیا گیا تو اس وقت انہوں نے میڈیا کے سامنے اپنی باتوں کو اس طرح رکھا ۔

 

سیمانچل کے ساتھ انصاف کرو سرکار

آج سے تقریباً ڈیڑھ سے دو سال ہوگیے ہم سرکار سے مطالبہ پر مطالبہ کر رہے ہیں کہ سیمانچل کے علاقے میں ندیوں سے کٹاو سے روکنے کے لیے کام کیا جائے لیکن سرکار کچھ نہیں کر رہی ہے سیمانچل میں ابھی بھی بعض علاقے میں کٹاو جاری ہے اور سیکڑوں لوگ بے گھر ہو گیے ہیں اور روزانہ لوگ بے گھر ہو رہے ہیں لیکن گورنمنٹ کچھ بھی نہیں کر رہی ہے

پل ، پلیا سب ٹوٹ پھوٹ رہے سب ندی میں کٹ کٹ کرکے گر رہے ہیں لیکن سرکار توجہ نہیں دے رہی ہے

ہم لوگ سیمانچل کے غریب ،مزور بے سہارے لوگوں کی آواز کو اسمبلی میں اٹھا رہے تو ہماری آواز کو دبایا جارہا ہے یہاں تک کے مارشل کے ذریعے ہم کمزور لوگوں کو ہاوس سے باہر کر دیا ہے

لیکن حکومت سن لے جب تک ہماری مانگیں پوری نہیں کی جائیں گی ہم دھرنا پر بیٹھے رہیں گے

 

کوچادھامن کے ایم ایل اے جناب اظہار اصفی کے ٹویٹ دیکھیں

سیمانچل کے ساتھ انصاف کرو سرکار

سیمانچل بہار کا سب سے پچھڑا علاقہ ہے سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہپیں ۔

سرکار ہماری مانگ کو نظر انداز کر رہی ہے سرکار سیمانچل کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے ہم لوگوں کو باتوں کو نہیں سن رہی ہے اسی وجہ سے ہم لوگ دھرنا کر رہے ہیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *