اومیکرون کے سائے تلے سال نو کی آمد

Spread the love

تحریر: محمد توحید رضا علیمی اومیکرون کے سائے تلے سال نو کی آمد

اومیکرون کے سائے تلے سال نو کی آمد

یوں تو دنیا میں کچھ یادیں ایسی ہیںجو تاریخ کے اوراق میں ثبت ہوچکی ہیںایسی تاریخ کو دنیا کی کتب اپنے سینہ میں پناہ دے چکیں ہیں جو کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی طریقہ سے یاد کی جاتی رہیں گی

مثلاََ طوفانِ نوح کی یادیں جب بھی آتی ہیں تو انسان یہی کہتا ہے کہ ساری دنیا میں طوفان کا پانی پہنچا تھا بڑے بڑے پہاڑ اس کی زد میں تھے مگر اللہ پاک نے اپنی قدرت کاملہ سے کشتی پر سوار اہل ِ ایمان کی حفاظت کی ۔

سورہ یونس آیت نمبر ۷۳ میں اللہ پاک نے فرمایا ۔توہم نے اسے اور جواس کے ساتھ کشتی میں تھے ان کو نجات دی

اور ایسے ہی متعدد قرآنی واقعات اور دنیاوی واقعات سے کسی نہ کسی دن کسی نہ کسی وقت کو یاد کیا جاتا ہے، قارون فرعون ھامان شداد نمرود کو ان کے ظلم کی وجہ سے یاد کیاجاتا ہے ۔

اللہ کے نیک محبوب مقبول بندوں کو ان کے اخلاق ونیک سیرت کی وجہ سے آج بھی یا دکیا جاتا ہے ۔

ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کا چاند کے دوٹکڑے کرنا ،سورج کو پلٹانا ،کنکریوں سے کلمہ پڑھوانا ،جانوروں سے کلام کرنا ،جانوروں کی فریاد رسی کرنا ،پہاڑوں کا کلمہ پڑھنا ،درختوں کا حکم ماننا،ایسے متعدد واقعات تاریخ کے صفحات پر درج ہیں

اب دنیا وی چیزوں پر نظر ڈالیں تو کوئی ٹرین کوئی ہوائی جہاز کوئی کشتی کوئی بس کوئی موبائیل وغیرہا ہزاروں چیزوں کے ایجادات کرنے والوں کے نام پتہ وقت تا ریخ میں درج ہوچکے ہیں

کوئی اپنی پیدائش کے دن یوم ولادت مناتا ہے ،تو کوئی شادی کی سالگرہ مناتا ہے تو کوئی اپنی کامیابی کے دن کو یاد کرتاہے توکوئی بچپن کی مستیاں یاد کرتاہے ،توکوئی بڑے بڑے حادثات کویاد کرتا ہے وغیرہا لاکھوں یادیں تاریخ کے صفحات پر یازندگی کے صفحات ِ قلب پر جگہ بنالیتی ہیں

۔2020 اور2021کی کچھ یادیں 

ویسے تو بہت سی یادیں چھوڑ کر جاچکا 2020،کرونا نے تو سب کو رُلاکے رکھ دیا ،معیشت کی گردن مڑور کے رکھ دیا ،ساری دنیا کو لاک ڈائون کر نے پر مجبور کردیا

امیر غریب سب کو گھروں میں محسور کردیا،موت نے اپنوں کو اپنوں سے غیروں کو غیروں سے جداکردیا،ناجانے کتنے انسان پوری دنیا میں کرونا وائرس اور دیگرامراض کی وجہ سے انتقال فرماگئے انہیں میں اچھے بُرے قدآورغریب سب شامل ہیں

سب عبادگاہوں کو بند کردیا گیا ،سب مذہبی اجتماعی خوشیوں پر روک لگادی گئی، ہوائی جہاز ،ٹرین،بس ،سب کے سب روک دئے گئے ،دُکان کاروبار آفس وغیرہا بند کردئے گئے، بہت سے کاروبار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند بھی ہوگئے

۔ 2020کے یہ تمام تر واقعات بھی تاریخ میں درج ہوگئے ہیں , 2020 اور2021کو انسان مرتے دم تک یاد بھی رکھیں گے ساتھ ہی ساتھ اپنے بچوں کو2020 اور2021کے واقعات بھی سنائیں گے۔2020 عبرت حاصل کرنے والوں کے لئے عبرت کا نشاں بھی بن گیا

۔2021 کی ابتدامیں کورونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے بڑھنے لگی ایک ایک دن میںکورونا کے 80 ہزار سے زائدواقعات بھی درج کئے گئے دوبارہ مختلف ریاستوں میں نائٹ کرفیوجاری ہوگئی دن میں کچھ سختی کے ساتھ کاروبار کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا

۔2021 کے آخر آخر مہینوں میں کورونا کا اثر کم دیکھا ئی دینے کی وجہ سے شعبہ تعلیم کے وزیر نے اسکول کالیج مشروط اجازت کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی حکومت ہند کی کاوشوں سے کورونا ٹیکہ کاری میں تیزی دیکھی گئی

سب سے بڑی خوشی یہ تھی کہ 2021 کے آخر میںکورونا عالمی مہلک وباء میں کمی واقع ہوئی ۔پر 2021 آخرمیںکورونا کی ایک نئی شکل اومیکرون نے دنیا بھر میں دستک د ے دی

جس کی وجہ سے پھرسے پوری دنیا دہشت زدہ ہوگئی ہے متعدد ممالک میں پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور پروازیں بھی روک دی گئی ہیںاور دوبارہ اومیکرون عالمی مہلک وبا کے پیشِ نظرملکِ عزیزکے مخطلف ریاستوںمیں نائٹ کرفیو نافظ کیا گیا ہے

سالِ نو سے بہت امیدیں وابستہ ہیں یوں تو سالِ نو سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،سرے سے کوروناواومیکرون وائرس ختم جائے ہوئے ۔بیمار صحت یاب ہوجائیں ،مدارس کھل جائیں ،کاروبار میں خوب ترقی ہو،دفتر آفس کھل جائیں

آزادی سے کہیں کا بھی سفر کرسکیں ،عبادت گاہوں سے عارضی پابندیاں ختم ہوجائیں ،سارے ممالک سے نفرتیں ختم ہوکرسارے ممالک ا من وعافیت وسلامتی کی طرف گامزن ہوں ،سب کی سالِ نو سے کئی طرح کی امیدیں وابستہ ہیں

لیکن جائز امیدیں حقیقی کارساز سے ہوں تو ضرورمالکِ حقیقی ہماری امیدوں میںکامیابی عطاکرئے گا ، اس لئے کے اللہ کارساز ہے

ماضی میں سب بند ہوگیا پرنعمتِ خدا کبھی بند نہیں ہوئی

سب مکمل بند بند بند تھا مگر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں لاک ڈائون میں بھی بند نہیں ہوئی جیسے پہلے اللہ پاک کی نعمتیں حاصل کررہے تھے ویسے ہی لاک ڈائون میں بھی حاصل کرتے رہے

دنیا کی ہر مخلو ق ہمیشہ ہرآن ہروقت برابر اللہ پاک کی نعمتوں کو کسی نا کسی طریقہ سے حاصل کرتی رہی ہے اور آج بھی حا صل کررہی ہے اور اللہ کی نعمتیں رہتی دنیا تک مخلوقِ خدا حا صل کرتی رہیں گی

اللہ پاک کی نعمتیں انگنت ہیں کوئی اللہ کی نعمتوں کو شمار نہیں کرسکتا اللہ پاک نے قرآنِ مجید سورہ ابراہیم پارہ ۱۳میں فرمایا وان تعدونعمت اللہ لا تُحصوھا اللہ کی نعمتیں گنو تو شمار نہیں کرسکوگے۔

اللہ کی انگنت نعمتوں میں ایک سورج بھی ہے جو لاک ڈائون میں بھی برابر نکلتا رہا اپنی کرنیں بکھیر تا رہا دریا کی روانی بند نہیں ہوئی ہوائیں رکی نہیں پھل بند نہیں ہوئے درختوں کا بڑھنا بند نہیں ہوا

وقتاََ فوقتاََبارش کا برسنا بند نہیں ہوا نو مولود بچوںکی پیدائش بند نہیں ہوئی رات کا جانا دن کا آنابند نہیں ہواآگ کا جلنا بند نہیں ہو ا سب بند تھا لیکن اللہ کی نعمتیں کبھی بھی بند نہیں ہوئیں ۔

غورکریں اگر اللہ پاک کی جانب سے ہوائوں کو حکم ہوجائے کہ رُک جائے ،توانسان جانور جو بھی جاندارحیوانات ہیں انکا کیا ہوگا۔سورج کو حکم دے کہ نہ نکلے ،یا زمین کو حکم دے سمٹ جا ،یا زمین کو حکم دے اناج نا اُگائے،یا حکم دے دن طویل ہوجائے ،یا حکم دے رات نانکلے تو کیا ہوگا

اگر ایک دن کے لیے ہی اللہ پاک اپنی انگنت نعمتوں میں سے صرف ایک نعمت ہوا کو روک لے تودنیا میں رہنے والی مخلوقات کا کیا ہوگا ذراسوچیں۔

اس لیے غافل انسانوں کے لیے غور وفکر کا مقام ہے کہ اللہ ہمیں ہمیشہ اپنی نعمتیں عطاکررہا ہے ہر وقت ہرآن ہر لمحہ ہرساعت۔ اللہ بخوبی جانتا ہے کہ ہم سر سے پیر تک گناہوں کے دلدل میں ڈوبے ہوئے ہیں

پھر بھی ہمارے گناہوں پر پردہ پوشی کرتے ہوئے ہمیں اپنی نعمتیں عطاکررہا ہے اس لیے کہ اللہ ستارُ العیوب ہے

لیکن انسان لاک ڈائون ہو یا بھارت بند،اس بندکا فائدہ اپنے اپنے گھروں میں رہکر کبھی فلم کبھی گانے ڈرامے کیارم وغیرہا فضول کاموں میں اپنا قیمتی وقت صرف کرتاہے اور اسطرح اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے ۔اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا

اللہ کی نعمتوں کا بیان کرنا شکر گذاری ہے ۔اللہ پاک نے قرآنِ مجید سوۃ الضحی میں فرمایا واما بنعمۃ ربک فحدث اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔مولانا نعیم الدین مرادابادی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ نعمتوں سے وہ نعمتیں مراد ہیں

جو اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ِ مکرم ﷺ کو عطافرمائیں اور وہ بھی جن کا حضور سے وعدہ فرمایا نعمتوں کے ذکر کا اس لیے حکم فرمایا کہ نعمت کا بیان کرنا شکر گزاری ہے ۔اللہ کی نعمتوں کاکوئی انکار نہیں کرسکتا

اللہ پاک سورہ رحمٰن میں بار بار اپنی نعمتوں کو گنواکر کہا فبای اٰلاء ربکما تُکذبٰن تو اے جن وانس تم اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلائو گے

۔2019 ہویا 2020ہو یا 2021بھارت بند ہو یا لاک ڈائون فرائض وواجبات معاف نہیں ہوجاتے اپنے وقت پر عباد ت ریاضت کرتے رہیں اور اپنے ایمان کی حفاظت کرتے رہیں

اور ہمیشہ ہرحال چاہے خوشی ہو یا غم مصیبت ہویا پریشانی ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ نعمتوںکاشکر اداکرتے رہیں جتنا ہم اللہ کا شکر اداکریں گے اتنا بندہ اللہ کی رضا حاصل کرتا رہے گا اور اللہ کی بارگاہ میں شکرگزاربندہ کہلائے گا ۔
سالِ نوپرخوشیوں کااہتمام کرناکیسا ہے ؟
رات کے بارہ جیسے ہی بجتے ہیں ویسے ہی عیاشیوں میں ڈوب جاتے ہیں شباب کباب غیرمحرم سے مستیاں زنا ،ناچنا حرام کاموں میں لگ کر نئے سال کی شروعات کرتے ہیں کیا ایسا کرنے سے سارا سال خوشیاں قائم رہتی ہیں کیا غم پریشانیاں مصیبت تکلیف قریب نہیں ہوتے ۔

یہ سب غیرشرعی افعال ہیں ان سے بچیں ۔اللہ جو چاہتا ہے وہی ہوتا ہے ۔ مسلمانوں کے لیے نیا سال کب شروع ہوتا ہے ۔

مسلمانوں کے لیے اسلامی نیا سال محرم الحرام سے شروع ہوکر ذوالحجہ پر ختم ہوتا ہے اللہ کے حبیب ﷺ جب بھی نیا چاند دیکھتے تو دعا پڑھتے

اللھم اھلہ علینا باالامن والایمان والسلامۃ والاسلام ربی و ربک اللہ

اے اللہ اس چاند کوہم پر برکت ،ایمان ،سلامتی ،اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما اے چاند میرا اورتیرا رب اللہ ہے ، اللہ کے محبوب بندے سالِ نو پرنہیں اعمال کی مقبولیت پر خوش ہوتے ہیں

تحریر۔ محمد توحید رضا علیمی بنگلور
امام مسجدِ رسول ُاللہ ﷺ خطیب مسجد رحیمیہ میسور روڈجدید قبرستان
مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ نوری فائونڈیشن بنگلور ۲۹
رابطہ۔ 9886402786
tauheedtauheedraza@gmail.com

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں 

ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی 

 مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر

قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

محبت کریں پیار بانٹیں

ایک مظلوم مجاہد آزادی

عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات

سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

  قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

 اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے

خطرے میں کون ہے ؟

افغانستان سے لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں 

 مہنگی ہوتی دٓاوا ئیاںلوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز

۔ 1979 سے 2021 تک کی  آسام کے مختصر روداد

کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں

ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *