دورِ فتن میں سوشل میڈیا کا صحیح استعمال

Spread the love

دورِ فتن میں سوشل میڈیا کا صحیح استعمال

(المسائل بالدلائل گروپ)آج ہم جس بحرانی دور سے گزر رہے ہیں، یہ نہایت ہی نازک اور پُر فتن دور ہے۔ اسلام کے دشمن ہر طرح سے امت مسلمہ کے ایمان و عقیدے کو پامال کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ یقین جانیے، اس وقت سوشل میڈیا کا استعمال ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے، جس سے بچنا بہت دشوار ہے۔ اسلام دشمن طاقتوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر امت مسلمہ پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے، جو نہایت ہولناک ہے ــــــــــــــــ آج دشمنان اسلام مسلمانوں کے عقائد و معمولات کو نشانہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ وہ اسلامی تعلیمات اور اقدار سے مسلمانوں کو دور کرنے کی سازشیں رچ رہے ہیں۔ ایسے پرآشوب حالات میں سخت ضرورت اس امر کی ہے کہ سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کیا جائے، اور اس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو امت مسلمہ کے قلوب و اذہان میں مضبوطی کے ساتھ راسخ کیا جائے ۔ معاً یہ یقین دلایا جائے کہ انسان کی حقیقی کامیابی کا راز اللہ و رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری میں ہی ہے ــــــــــــــــ الحمدللہ! اسی عظیم مقصد کے پیش نظر ”المسائل بالدلائل گروپ” کا قیام عمل میں آیا۔ (تقریباً پانچ سال سے یہ گروپ عوام و خواص کو فائدہ پہنچا رہا ہے) یہ گروپ مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت کی روشنی میں امت مسلمہ کے ایمان و عقائد کے تحفظ و بقا کے لیے کوشاں ہے۔ اس گروپ کے ذریعے مسائل کو شرعی دلائل کی روشنی میں حل کیا جاتا ہے اور عوام کو صحیح رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ــــــــــــــــاز؛ محمد اشفاق عالم الأمجدی العلیمیٓالْمتخصص فی الفقـہ الحنـفی (الافتاء)بچباری آبادپور کٹیــــــــــــــــــہار (بہار)Join my WhatsApp group. https://chat.whatsapp.com/JVvQnTYhfXzFL6jgRnsHbN

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *