شیخ ابوبکر احمد کو گولڈن ویزا سے نوازا
مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کو گولڈن ویزا سے نوازا
شیخ ابوبکر احمد کو گولڈن ویزا سے نوازا
عالم اسلام کی عظیم عبقری شخصیت گرانڈ مفتی آف انڈیا، مرکز الثقافۃ السنیہ کے چانسلر شیخ ابوبکر احمد کو متحد عرب امارات کی حکومت نے گولڈن ویزا سے نوازا، یہ اعزاز دبئی رہائش گاہ اور ڈپارٹمنٹ آف امیگریشن میں منعقدہ تقریب کے موقع پر دیا گیا۔
گولڈن ویزا جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ ساتھ تعلیمی تبادلہ اور اور فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات سرکار نے دیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق دس سالہ گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف شعبوں میں باصلاحیت عالمی شخصیات کو جاری کیا جاتا ہے جسے پرائم ویزا کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد عرب خطے میں اور بین الاقوامی میدانوں میں نمایا اثر رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ عالم اسلام کی عظیم کانفرنسوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔
شیخ ابوبکر احمد تعلیمی، فلاحی، دعوتی اور رفاہی کاموں میں سرفہرست ہیں، آپ کی سرپرستی میں سینکڑوں تعلیمی، دعوتی اور فلاحی ادارے ملک و بیرون ممالک میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔
گولڈن ویزا ملنے پر اراکین جامعہ سمیت علمی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔
شیخ ابوبکر احمدنے پرائم ویزا ملنے پرشیخ خلیفہ بن زائد،صدرمتحدہ عرب امارات،شیخ محمد بن راشد المکتوم،نائب صدریواے ای،پرائمنسٹر یواے ای وغیرہ اہم شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ہے۔
ان مضامین کو بھی پڑھیں
تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی
مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر
قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی
عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات
سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن
قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی
اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے
افغانستان سے لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں
مہنگی ہوتی دٓاوا ئیاںلوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز
۔ 1979 سے 2021 تک کی آسام کے مختصر روداد
کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں
ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں
ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں