مدرسہ فیض غوثیہ تالسر باڑمیر میں جشن افتتاح مسجد غوثیہ و تعلیم قرآں کانفرنس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Spread the love

مدرسہ فیض غوثیہ تالسر،باڑمیر میں جشن افتتاح مسجد غوثیہ و تعلیم قرآں کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پذیر

مسلمانانِ اہل سنت تالسر نے پیر طریقت نورالعلما علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری کو سکوں سے تول کر ان کی اعلیٰ خدمات کا اعتراف کیا۔

[پریس ریلیز،باڑمیر]

مغربی راجستھان کے ضلع باڑمیر کے تالسر نامی گاؤں میں واقع دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کی تعلیمی شاخ مدرسہ فیض غوثیہ تالسر کے وسیع میدان میں “جشن افتتاح مسجد غوثیہ و تعلیم قرآں کانفرنس” کا انعقاد انتہائی عقیدت واحترام، شان وشوکت اور عظیم الشان پیمانہ پرکیاگیا- اس کانفرنس کی شروعات مولانا قدرت علی صاحب سہروردی کے ذریعہ تلاوت کلام ربانی سے کی گئی

بعدہ مدرسہ فیض غوثیہ کے طلبہ وطالبات نے نعت و منقبت تقاریر و دینی ومذہبی معلومات پرمشتمل مکالمہ پیش کیا- پھر شہزادۂ مفتیٔ تھار حضرت علامہ و مولانا عبد المصطفی صاحب سہروردی نعیمی نے بہترین خطاب فرمایا بعدہ خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری نے” علم وعلماءکی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے شاندار بیان فرمایا- بعدہ پیر طریقت شہزادۂ جہانیاں نورالعلما

حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف نے مدرسہ فیض غوثیہ کے بہت سارے طلبہ وطالبات کو قرآن مجید کی آخری سورتیں و دعاء ختم القرآن سے قرآن مجید مکمل کروایا و کچھ طلبہ وطالبات کو سورۂ فاتحہ کی تلاوت سے قرآن مقدس شروع کروایا۔

بعدہ آپ نے علم و عمل، تقویٰ و پرہیزگاری، تعمیرمساجد کی فضیلت نیز ادائیگی زکوٰة کی اہمیت اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ صاحب زکوٰۃ جب تک اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا ہے تب تک وہ مال راہ خدا میں خرچ کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے سامعین کو تین اہم باتوں کی پرزور نصیحت کی

(1)اللّٰہ کی بندگی، اس کی بارگاہ میں زیادہ سے زیادہ سرنیاز کو خم کرنا، نماز پنجگانہ وجملہ ارکان اسلام کی پابندی کرنا-(2) اپنے بچوں کو دینی وعصری تعلیم سے لیس کرنا

(3) اور آپس میں اتفاق واتحاد برقراررکھنا

خصوصی نعت خوانی کاشرف مداح رسول بلبل باغ مدینہ حضرت قاری محمدجاوید صاحب سکندری انواری و واصف شاہ ہدیٰ حضرت حافظ و قاری عطاؤالرحمٰن قادری انواری جودھپور نے حاصل کیا

آخر میں جملہ مسلمانان اہل سنت [غوثیہ سہروردیہ،قادریہ ، سکندریہ جماعت] کی طرف سے پیر طریقت خلیفۂ حضور امین ملت شہزادۂ جہانیاں نورالعلما والمشائخ حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف باڑمیر راجستھان کو دین وسنیت کی تبلیغ واشاعت اور انتہائی انہماک اور پابندی کے ساتھ درس وتدریس اور سیکڑوں مدارس ومکاتب ومساجد کے قیام اور نگرانی وسرپرستی کی عظیم وگراں قدر خدمات کے اعتراف میں سکوں سے تول کر علما نوازی کاثبوت دیا،جب کہ حضرت پیر صاحب قبلہ نے فوراً ہی ان سکوں کی مکمل رقم کو مدرسہ فیض غوثیہ تالسر کووقف کردیا-فالحمدللہ علیٰ ذلک

پھر شہزادۂ مفتیٔ تھار حضرت علامہ و مولانا عبد المصطفی صاحب سہروردی شیخ الحدیث دارالعلوم انوار غوثیہ سیڑواویگر علماء وسادات کرام کے ہاتھوں حضرت پیر صاحب کی بارگاہ میں”سپاس نامہ” پیش کیا گیا

اخیر میں حضور پیر صاحب نے مولانا خالد رضا انواری کو 1100 گیارہ سو روپے بطور انعام دےکر ان کی حوصلہ افزائی کی

اس کانفرنس میں خصوصیت کےساتھ یہ حضرات شریک ہوئے جناب سید صحبت علی شاہ مٹیاری عالم سر،حضرت مولانا باقر حسین قادری برکاتی،مولانا عبیداللہ صاحب سہروردی میٹھے کا تلا ،مولانا مراد علی قادری انواری مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ ، مولانا ریاض الدین سکندری انواری ہرپالیہ،مولانا جمال الدین قادری انواری فشٹ کاریہ،مولانا شمار علی قادری انواری مدرسہ جامعہ مجددیہ فضل معصومیہ جانپالیہ، مولانا جان محمد انواری دارالعلوم فیضان تاج بیساسر،مولانا عبدالرؤف صاحب انواری امام جامع مسجد جانپالیہ،مولانا شاکر علی انواری ایٹادہ،مولانا شمار علی سکندری انواری ایٹادہ،مولانا حسن رضا انواری،مولانامحمد نصیر سہروردی انواری تالسر،مولانا محمد صدیق خان دل سیڑوا وغیرہم

نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمدحسین صاحب انواری نے بحسن و خوبی نبھایا۔

صلوٰة وسلام اور حضور نورالعلماء کی دعا پر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

رپورٹ:- مولانا عبدالرسول انواری

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *