خلیل عالم رضوی کو انصاف دلانے کے لیے اخترا لایمان کا پریس کانفرس

Spread the love

خلیل عالم رضوی کو انصاف دلانے کے لیے اخترا لایمان کا پریس کانفرس

بہار کے جدیو لیڈرخلیل عالم رضوی کی بہیمانہ قتل کے خلاف اتحاد المسلمین کے بہار صدر جناب اختر الایمان صاحب نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے بہارکے وزیر اعلیٰ  جناب نتیش کمار پر زوردار حملہ کیا

انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی لگاتار یہ دعوی کر رہے ہیں بہار میں ہم کبھی بھی بی جے پی کے ایجنڈوں کو لاگو نہیں ہونے دیں گے لیکن بہار میں تو بی جے پی ہی ایجنڈوں کو لاگو کیا جا رہا ہے

تازہ معاملہ خلیل عالم رضوی کی موب لنچنگ ہے۔ انہوں نے  خلیل احمد کے گھر والوں کو معاوضہ اور تحفظ فراہم کرانے کی نتیش کمار سے مطالبہ کیا اے آئی ایم آئی ایم بہار ریاستی صدر اور ایم ایل اے جناب اخترالایمان کے اس پریس کانفرنس میں مقتول خلیل احمد کی بیوہ نعمت خاتون بھی ساتھ تھیں

جناب اختر الایمان صاحب نے کہا کہ ار ایس ایس ، بجرنگ دل ، اور دیگر انتہا پسند تنظیمیں ہہار و ملک کے مسلمانوں کو ڈرا رہی ہے اور بے قصور و نہتے لوگوں کو مار رہی ہے جیسا کہ تازہ معاملہ خلیل عالم رضوی کا ہے

انہوں نے کہا کہ خلیل عالم رضوی جدیو کے سرگرم رکن تھے ظالموں نے نا صرف خلیل کو بے رحمی سے  قتل کیا بلکہ اس کا ویڈیو گرافی بھی کیا اور اسے عام کیا ۔

کتنی تعجب کی بات ہے لوگ جب کوئی جرم کرتاہے تو اسے چھپانے کی کوشش کرتا ہے لیکن یہ ارایس ایس اور اس جیسے دہشت گرد تنظیموں کے ارکان جرم کرتے ہیں اور اسے خوب عام بھی کرتے ہیں ۔

ایم ایل اے جناب اختر الایمان صاحب نے کہا کہ ایسے ظالموں کو جیل نہ بھیجا جائے کیوں ؟۔

اس لیے کہ جیل ان لوگوں کے لیے مہمان خانہ ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ظالموں کے خلاف اسپریٹ ٹرائیل چلا کر پھانسی کی سزا دی جائے۔ اور گھر والوں کو  50 پچاس لاکھ کا معاوضہ دیا جائے اور جناب اختر الایمان صاحب نے مطالبہ کیا کہ CS/ST جیسا قانون مسلمانوں کو انصاف دلانے کے لیے بھی بنایا جائے

آپ کو بتاتا چلوں کہ جناب اختر الایمان اے آئی ایم آئی ایم صدر بہار کے اس پریس کانفرس میں مقتول خلیل عالم رضوی کے گھر والے بھی موجود تھے مقتول خلیل عالم رضوی کی بیوہ نے کہا کہ مجرموں کو پھانسی کی سزا دئ جائے اور گھر والوں کو نوکری دی جائے اور ساتھ ہی بہار حکومت ایک کڑور کا معاوضہ دے ۔

وہیں مقتول کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ ہمیں معاوضہ ملنا چاہیے لیکن معاوضہ کی بات کوئی نہیں کررہا ہے اور نہ ہی نوکری کی بات کر رہا ہے جو بھی ہم سے ملنے آتے ہیں وہ صرف اور صرف امید دلاتے ہیں بہار کے وزیر تعلیم وجئے چودھری آئے تھے انہوں نے بھی صرف امید بھری باتیں کی لیکن معاوضہ و نوکری کی بات بالکل نہیں کی

واضح رہے کہ بہار کے سمستی پور باشندہ خلیل عالم رضوی کو گائے کے نام پر وپل کمار اور اس کے ساتھیوں نے مل کر قتل کر دیا تھا اور خلیل عالم رضوی کی لاش 18 فروری کو ایک پولٹری فارم میں دبی ہوئی ملی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *