غلام مصطفیٰ کے یہاں تقریب میں قومی اساتذہ تنظیم نے کی شرکت

Spread the love

غلام مصطفیٰ کے یہاں تقریب میں قومی اساتذہ تنظیم نے کی شرکت

اردو اساتذہ اور اردو کی تعلیم و تعلم پر بھی ہوئی گفتگو

مظفر پور، 24/ ستمبر (وجاہت، بشارت رفیع)

قومی اساتذہ تنظیم کی ٹیم نے غلام مصطفیٰ کی بہن فاطمہ شاہین و بھائی ضیاء المصطفیٰ مدنی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صدر جناب تاج العارفین، ریاستی کنوینر محمد رفیع، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن رضی احمد، محمد جاوید عالم، محمد امان اللہ، وقار عالم، بلاک سیکریٹری کڈھنی قمر اشرف، آفتاب عالم، پروفیسر ایم این رضوی، محمد اعجاز، محمد ممتاز، محمد کمال الدین، محمد صلاح الدین، عاشق حسین، سکندر علی جعفری، غلام سرور، رفیع الزماں اور نسیم الدین وغیرہ نے پر رونق تقریب شادی خانہ آبادی میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر جناب تاج العارفین نے شادی کے دونوں جوڑوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے خوش حال زندگی کی دعا کی۔

وہیں انہوں نے اردو اساتذہ کے مسائل پر کہا کہ اردو کے ساتھ ناانصافیوں کا دور ابھی رکا نہیں ہے۔

ابھی درجہ اول سے پنجم تک کے طلبہ و طالبات کی اعدادوشمار مانگی جا رہی ہیں لیکن افسوس کہ اسی فیصدی ہندی اسکولوں کے پرنسپل غلط رپورٹ پیش کر رہے ہیں، جہاں اردو اساتذہ نہیں ہے وہاں تو یہ گڑبڑی سمجھ میں آتی ہے لیکن جہاں اردو اساتذہ بحال ہیں وہاں کی رپورٹ صفر ہوتی ہے تو یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاستی کنوینر جناب رفیع صاحب سے کہا ہے کہ وہ اس کی لکھت شکایت محکمہ تعلیم سے کریں اور انہیں اس پر غور و فکر کرنے درخواست کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *