دنیائے ففقہ میں سراج الفقہا مفتی نظام الدین
دنیائے فقہ میں سراج الفقہا مفتی نظام الدین صاحب حفظہ اللہ کا نام محتاج تعارف نہیں
سراج الفقہا مفتی نظام الدین حفظہ اللہ کا شمار اعلی ہستیوں میں ہوتا ہے ۔ انہیں نہ صرف فقہ میں بلکہ درس و تدریس اور تصنیفات و تالیفات میں بھی ید طولی حاصل ہے انہوں نے اپنے علمی تصنیفات کے ذریعے علمی حلقوں کو ایک نئی راہ پر گامزن کیا ـ انہوں نے قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور اہل سنت کی ترجمانی بہت ہی سہج طریقے سے کی ہے ـ ان کی فقہ دانی میں رنگ اعلی حضرت ، شارح بخاری اور فقیہ ملت رحمھم اللہ کی جلوہ گری ہے ــ
سراج الفقہا مفتی نظام الدین حفظہ اللہ کی فقاہت ان کی شخصیت اور مزاج کے ساتھ پوری مناسبت رکھتی ہے ـ یہ بات بلکل واضح ہے کہ اگر فنکار خود دار اور صالح اقدار کا پاس دار ہو تو اسے دشوار گزار مراحل طے کرنے پڑتے ہیں ـ
مفتی نظام الدین حفظہ اللہ بہت سنبھل کر فتوی دیتے ہیں ۔ اسپ تخیل کو بے لگام نہیں چھوڑتے ۔ معقولیت و معنویت ان کے کلام کے اصل جوہر ہیں ـــ
سراج الفقہا مفتی نظام الدین حفظہ اللہ ایسے علمی حلقوں کی صف سے تعلق رکھتے ہیں جن کے علم و آگہی کا دائرہ معتبر اور مبسوط ہے ، جو ایک طرف ان کی تخیلی اڑانوں پر قابو رکھتا ہے تو دوسری طرف انہیں پیچیدہ مسائل کی گتھی سلجھانے پر اکساتا ہے ۔ یہ محض روایت سے گہرے شغف کی بنا پر پیدا نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے لیے غیر معمولی استعداد اور فنی دسترس کا ہونا بھی ضروری ہے اور یہ چیزیں سراج الفقہا مفتی نظام الدین حفظہ اللہ کے یہاں بدرجۂ اتم موجود ہے ـــ
حضرت سراج الفقہا دام ظلہ کا قلم بڑا سیّال اور برق رفتار واقع ہوا ہے، اب تک آپ کے قلمِ زرنگار سے مختلف عنوانات پر سواسو سے زائد مضامین اور مقالات معرض وجود میں آچکے ہیں۔ ان میں سے کچھ خاص مقالے یہ ہیں:
(۱) قیاس حجت شرعی ہے(۲)اتر پردیش کے مسلمانوں کے مسائل اور ان کا حل(۳)امام احمد رضا اور جدید فقہی مسائل (۴)امام احمد رضا کا ذوقِ عبادت مکتوبات کے آئینے میں (۵)تقلید عرفی کی شرعی حیثیت (۶)پرنٹنگ ایجنسی کے احکام (۷)سرکار غوث اعظم کا فقہی مسلک (۸)تصوف اور اسلام (۹)حضور مفتی اعظم بحرِ فقاہت کے در شاہوار (۱۰) قضاۃ اور ان کے حدود ولایت (۱۱)بہار شریعت کا مختصر تعارف (۱۲)حضور خواجہ غریب نواز کا فقہی مذہب (۱۳) اسلامی درس گاہوں کے اسبابِ زوال اور ان کا علاج (۱۴)مساجد میں مدارس کا قیام (۱۵)میوچول فنڈ کی شرعی حیثیت(۱۶) پرافٹ پلس کی شرعی حیثیت (۱۷)در آمد بر آمد ہونے والے گوشت کا حکم (۱۸) زینت کے لیے قرآنی آیات کا استعمال (۱۹)فیضانِ رسالت (۲۰)مصطفی جانِ رحمت اور حقوقِ انسانی (۲۱)مذہبی چینل کا شرعی حکم فتاوی رضویہ کی روشنی میں (۲۲)لغزشِ زبان سے صادر ہونے والے کلمات کب کفر ہیں، کب نہیں؟ (۲۳) مسلکِ اہلِ سنت ہی مسلکِ اعلی حضرت ہے (۲۴)حدیثِ افتراقِ امت اور بہتر فرقے (۲۵)نماز کے احکام پر ریل کے بدلتے نظام کا اثر (۲۶)انٹر نیٹ کے مواد و مشمولات کا شرعی حکم (۲۷)غیر رسمِ عثمانی میں قرآن حکیم کی کتابت (۲۸)ڈی این اے ٹیسٹ شرعی نقطۂ نظر سے (۲۹) قومی و ملی مسائل میں اہلِ سنت کا کردار- ضرورت اور طریق کار (۳۰) جینیٹک ٹیسٹ اور اس کی شرعی حیثیت (۳۱)جدید ذرائعِ ابلاغ سے نکاح کب جائز، کب ناجائز؟ (۳۲) بلیک برن وغیرہ بلادِ برطانیہ میں عشا، وتر اور صوم کے وجوب کی تحقیق(۳۳)روزہ میں گل لگانے کی شرعی حیثیت (۳۴)سفر میں جمع بین الصلاتین (۳۵)صدقۂ فطر کا وزن ۲؍کلو۴۷؍گرام ہے (۳۶)مسجد دوسری جگہ منتقل نہیں ہو سکتی (۳۷)قربانی کے فضائل و مسائل (۳۸)نماز کی اہمیت مسائل کی روشنی میں (۳۹)آج کل سنی جامعات کس نہج پر ہیں (۴۰)اختلافی مسائل رحمت یا زحمت؟ (۴۱) سنّی دار الافتا کا کردار اور مفتیانِ عظام (۴۲)بیمۂ جان و مال کی تحقیق (۴۳)الکحل آمیز دواؤں کا استعمال (۴۴)جھوٹ بولنے کا درد ناک انجام (۴۵)دینِ حق اور اس کی بے بہا تعلیمات (۴۶)فلمی گانوں کا ہول ناک منظر (۴۷)میوزک نما ذکر کے ساتھ نعتِ مصطفے ﷺ پڑھنا اور سننا (۴۸)ایڈز زدہ حاملہ عورت کو حمل ساقط کرانے کی اجازت نہیں(۴۹)چیک اور پرچی کی کٹوتی کا شرعی حکم (۵۰)دُیُون اور ان کے منافع پر زکوٰۃ(۵۱)دیہات میں جمعہ و ظہر با جماعت (۵۲) باغات و تالاب کا رائج اجارہ (۵۳)غیر مسلم ممالک میں جمعہ و عیدین (۵۴)تقلیدِ غیر کب جائز، کب ناجائز؟ (۵۵)چھت سے سعی و طواف کا مسئلہ (۵۶)حاجی مقیم پر قربانی واجب ہے (۵۷)معاملہ کرایہ فروخت شرعی نقطۂ نظر سے (۵۸)بیت المال، مسلم کالج اور اسکول کے نام پر تحصیلِ زکوٰۃ(۵۹)یوروکائنیز انجیکشن سے علاج کا شرعی حکم (۶۰) صاحبِ زمین پر قربانی و صدقۂ فطر کا وجوب (۶۱)انجکشن مفسدِ صوم ہے، یا نہیں (۶۲) واشنگ مشین میں دھلے گئے کپڑے پاک ہیں، یا ناپاک؟ (۶۳)حالتِ احرام میں خوشبو دار مشروبات پینے کا حکم (۶۴)عصر حاضر میں دار القضا کی ضرورت (۶۵)تمناےموت شرعاممنوع ہے (۶۶)استمداد و استعانت پر ایک تحقیقی بحث (۶۷)اسلامی تصورِ توحید اور ائمۂ کرام (۶۸)مدارس میں طریقت اور خانقاہوں میں شریعت کا نفاذ ہو (۶۹)اسما و صفاتِ باری تعالی (۷۰)حافظِ ملت اپنی تعلیمات کے آئینے میں (۷۱)حضور احسن العلما بحیثیت شیخ کامل (۷۲)حضرت صدر الافاضل بحیثیت مفسرِ قرآن (۷۳) حضرت صدر العلما میرٹھی بشیر القاری کے آئینے میں (۷۴) مسلم معاشرے کی خرابیاں اور ان کی اصلاح کے راستے (۷۵)اصولِ تدریسِ فقہ و اصولِ فقہ (۷۶)جبری جہیز کی لعنت (۷۷) الإمام الترمذی ومآثرہ العلمیۃ (عربی) (۷۸) المحدث أحمد علی السہارن فوري (عربی) (۷۹) ترجمۃ صاحب الصحیح: الامام أبی الحسن مسلم بن الحجاج القشیری- رحمۃ اللہ تعالی علیہ- (عربی) (۸۰) ترجمۃ الشارح:الإمام أبي زکریا یحیی بن شرف النووی شارح صحیح مسلم (عربی) ان میں سے دو مقالات[۱ – اور- ۵] شامل کتاب ہیں۔ (ویکیپیڈیا)
مقالات کے علاوہ درج ذیل علمی و تحقیقی کتابیں آپ کے قلم سے اب تک معرضِ تحریر میں آچکی ہیں، ان میں کچھ مطبوعہ ہیں اور کچھ غیر مطبوعہ:
(۱) الحواشی الجلیّہ فی تایید مذہب الحنفیّۃ علی شرح صحیح مسلم(۲) فقہ حنفی کا تقابلی مطالعہ کتاب و سنت کی روشنی میں(۳)عصمت انبیا(۴)لاؤڈ اسپیکر کا شرعی حکم (۵)شیئر بازار کے مسائل(۶)جدید بینک کاری اور اسلام (۷)مشینی ذبیحہ مذاہب اربعہ کی روشنی میں (۸) مبارک راتیں (۹)عظمت والدین (۱۰)امام احمد رضا پر اعتراضات-ایک تحقیقی جائزہ (۱۱)ایک نشست میں تین طلاق کا شرعی حکم (۱۲)فقہ اسلامی کے سات بنیادی اصول (۱۳)دو ملکوں کی کرنسیوں کا ادھار، تبادلہ و حوالہ (۱۴) انسانی خون سے علاج کا شرعی حکم (۱۵)دکانوں، مکانوں کے پٹّے اورپگڑی کے مسائل (۱۶)تحصیل صدقات پر کمیشن کا حکم (۱۷)خاندانی منصوبہ بندی اور اسلام(۱۸)تعمیر مزارات احادیث نبویہ کی روشنی میں (۱۹)خسر، بہو کے رشتے کا احترام اسلام کی نگاہ میں (۲۰) اعضا کی پیوند کاری (۲۱)فلیٹوں کی خرید و فروخت کے جدید طریقے (۲۲)بیمہ وغیرہ میں ورثہ کی نامزدگی کی شرعی حیثیت(۲۳)فقدان زوج کی مختلف صورتوں کے احکام (۲۴) کان اور آنکھ میں دوا ڈالنا مفسدِ صوم ہے، یا نہیں (۲۵)جدید ذرائع ابلاغ اور رویتِ ہلال (۲۶)طویل المیعاد قرض اور ان کے احکام (۲۷) طبیب کے لیے اسلام اور تقوی کی شرط (۲۸)نیٹ ورک مارکیٹنگ کا شرعی حکم (۲۹)فسخ نکاح بوجہ تعسّرِ نفقہ (۳۰)فقہ حنفی میں حالاتِ زمانہ کی رعایت فتاوی رضویہ کے حوالے سے (۳۱) مسلکِ اعلی حضرت عصر حاضر میں مسلکِ اہلِ سنت کی مترادف اصطلاح (۳۲)جداگانہ احکام اور فقہی اختلافات کے حدود حقائق و شواہد کے اجالے میں (۳۳) چلتی ٹرین میں نماز کا حکم فتاویٰ رضویہ اور فقہ حنفی کی روشنی میں(۳۴)مساجد کی آمدنی سے اے سی وغیرہ کے اخراجات کا انتظام (۳۵)تعدی مرض شرعی نقطہ نظر سے (۳۶)خلافتِ شرعی اور فضائلِ خلفاے راشدین (۳۷)جلوسِ عید میلاد النبی ﷺ سنتِ صحابہ کی یادگار (۳۸)برقی کتابوں کی خرید و فروخت شرعی نقطہ نظر سے(۳۹)مسئلۂ کفاءت عصرِ حاضر کے تناظر میں (۴۰) بینکوں کی ملازمت شریعت کی روشنی میں (۴۱)اجتہاد کیا ہے اور مجتہد کون ؟ (۴۲)تہتر میں ایک کون؟ (۴۳)ترکِ تقلید اور غیر مقلدین کے اجتہادی مسائل (۴۴)ثبوتِ ہلال کی نو صورتیں (۴۵)اور ۱۵؍جلدوں میں آپ کے لکھے ہوئے فتاوی، جو دار الافتا،جامعہ اشرفیہ کی امانت ہیں۔ (ویکیپیڈیا)
ایں سعادت بزورِ بازو نیست
تانہ بخشد خدائے بخشندہ
✍ ذاکر حسین گیا بہار انڈیا