ڈاکٹر انوارالحق انصاری صاحب کو رجسٹرار بننے پر مبارک باد
ڈاکٹر انوارالحق انصاری صاحب کو رجسٹرار بننے پر مبارک باد ، تعلیمی خدمات پر خراجِ تحسین
پٹنہ : (پریس ریلیز )
معروف سماجی و تعلیمی شخصیات حافظ سہیل اختر عرف منّہ انصاری، جناب شبیر عالم، کلیم اختر اور جمال الدین صاحب نے مولانا مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار ڈاکٹر انوارالحق انصاری سے ملاقات کی اور انہیں اس نئی ذمے داری کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر معزز مہمانان نے ڈاکٹر صاحب کی تعلیمی و انتظامی صلاحیتوں اور خدمات کی بھرپور تعریف کی۔
تعلیم کے میدان میں ان کی ایمانداری، وژن اور خلوصِ نیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ہمیشہ تعلیم کو سماج کی ترقی کی بنیاد مانتے آئے ہیں۔
ڈاکٹر انوارالحق انصاری صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا: “تعلیم انسان کو صرف قابل نہیں بناتی، بلکہ ایک بہتر انسان بننے کا سلیقہ بھی سکھاتی ہے۔
میری کوشش ہوگی کہ یونیورسٹی کو علمی بلندی، نظم و ضبط، اور طلبہ و اساتذہ کے لیے ایک مثبت ماحول فراہم کروں
۔” ڈاکٹر صاحب کی علمی قابلیت، سادگی، وسیع تجربہ اور مخلصانہ محنت انہیں آج اس مقام تک لے آئی ہے کہ وہ نئی نسل کے لیے ایک مثالی شخصیت کے طور پر سامنے آتے ہیں۔
حافظ سہیل اختر، جو تعلیمی اور سماجی میدان میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں،جناب شبیر عالم، جن کی کاوشیں تعلیم و سماجی اصلاح کے لیے قابلِ قدر ہیں
کلیم اختر اور جمال صاحب، جو مسلسل معاشرتی بھلائی کے لیے سرگرم رہتے ہیں . ان سب کی موجودگی نے اس ملاقات کو ایک یادگار موقع بنا دیا۔