سیاسی لوگوں سے مدرسہ بورڈ کو رکھا جائے محفوظ
سیاسی لوگوں سے مدرسہ بورڈ کو رکھا جائے محفوظ :
محمد رفیع پٹنہ، 25/ جولائی، ڈپٹی ڈائریکٹر و جوائنٹ ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری کی شکل میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کو ایک بہترین چیئرمین نصیب ہوا ہے
جس نے ابھی تک کوئی بھی نازیبا کام کو انجام نہیں دیا ہے اور وہ مدرسہ بورڈ کے وقار کو بچائے رکھنے کا بھرپور کوشش کیا ہے۔
ابھی قریب مستقبل میں قوم کے مفاد میں بہت سارے کاموں کو انجام دینے والے ہیں۔ لیکن لگاتار سیاسی لوگوں کی نگاہ ہے کہ وہ کیسے مدرسہ بورڈ پر قبضہ کر لیں جس سے لوٹ اور کھسوٹ کا بازار گرم ہو جائے۔
بدعنوانی کا مثال قائم ہو جائے۔ یہ حقیقت ہے کہ سیاسی لوگوں کے ہاتھ جب مدرسہ بورڈ ہوگا تو بدعنوانی سے پاک نظام کا قائم ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔
اس لیے وزیر اعلی نتیش کمار کو اس عہدہ کو سیاسی لوگوں سے محفوظ رکھنا ہوگا اگر نہیں رکھا تو خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا۔
اس لیے جناب محمد رفیع نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو جناب عبدالسلام انصاری صاحب کے اضافی چارج میں رکھا جائے۔
Pingback: مدرسہ بورڈ میں سیکریٹری و اگزامینیشن کنٹرولر کی جگہ نئی بحالی پر محمد رفیع نے اٹھایا سوال ⋆ اردو دنیا