جمعیۃ علما ہند کے وفد کا منی پور کا دورہ

Spread the love

جمعیۃ علما ہند کے وفد کا منی پور کا دورہ
مولانا محمود مدنی جائزہ لیتے ہوئے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی بات کہی

نئی ​​دہلی 14 اگست: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء منی پور کی اکائی مسلسل ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ہفتہ کی صبح راحت پہنچانے اور متاثرہ لوگوں کا حال معلوم کرنے منی پور پہنچے

اور حالات کا جائزہ لینے دو دن تک وہاں رہے۔ انہوں نے مسلم اکثریتی علاقے کوکتا میں واقع کیمپوں اور ہندو میتی کمیونٹی کے موئرنگ کا دورہ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کوکٹہ میں زخمیوں سے ملاقات کی اور بموں اور بندوقوں کی زد میں آنے والے گھروں اور مساجد کا معائنہ کیا۔

جمیعت علماء ہند کی جانب سے پریس کے نام جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ کوکٹہ کے وارڈ نمبر 08 میں مسلمانوں کے 35 مکانات اور ایک مسجد متاثر ہوئی ہے اور چار مکانات بری طرح جل گئے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے ان 12 مسلمانوں کی فہرست تیار کی ہے جو فائرنگ یا بم دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک 16 سالہ لڑکا ارباز بھی شامل ہے، جو شدید زخمی ہے اور اسے دہلی کے ایمس ریفر کیا گیا ہے۔آج یہاں نئی ​​دہلی میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے جمعیۃ علماء کی ریاستی اکائی اور وفد کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس کے ساتھ تمام مہاجر خاندانوں میں مزید ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جائے گا۔ جو لوگ شدید زخمی ہیں اور دہلی میں زیر علاج ہیں ان کی مالی مدد کی جائے گی اور جو لوگ ریاست منی پور میں ہیں ان کے بہتر علاج اور دیکھ بھال کے لیے متعلقہ سرکاری محکموں سے رابطہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *