کسانوں کی تحریک و قربانی رنگ لائی

Spread the love

تحریر :جاوید اختر بھارتی کسانوں کی تحریک و قربانی رنگ لائی

کسانوں کی تحریک و قربانی رنگ لائی


پورا ملک جانتا ہے کہ کسانوں کے آندولن کی مدت ایک سال ہو چکی ہے اور ایک سال میں کسانوں نے سردی، گرمی اور برسات کا سامنا کیا حکومت و انتظامیہ کی سختی کا بھی سامنا کیا، گالیاں بھی سنیں، لاٹھی ڈنڈوں کی مار بھی کھائی، بیماری کا سامنا بھی کیا طرح طرح کے نازیبا کلمات بھی برداشت کیا اور مختلف قسم کے الزامات لگے تو اسے بھی جھیلا اور ان سب کے بعد تقریباً 700 کسانوں کی موت ہوئی ۔

مگر واہ رے کسان تیرے حوصلوں کو سلام، تیری جرأت کو سلام، تیری مستقل مزاجی کو سلام،، بالکل اسی طرح کہ حضرت داغ بیٹھ گیے تو بیٹھ گیے۔ تیری حوصلے کی دین ہے کہ کل تک جو لوگ کہتے تھے کہ ہم اپنے فیصلے سے ایک انچ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

تو کسانوں نے اعلان کیا کہ ہم پیچھے ہٹاکر دم لیں گے کسانوں کے اوپر پانی کی بوچھار کی گئی راستوں پر کیلیں لگائی گئیں اور بیر کیٹنگ کی گئی یہاں تک کہ ایک شرپسند نے کسانوں کے اوپر گاڑی تک چڑھادی اور کئی کسان کو روند کر موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن کسان کے اندر بھی ایک خاصیت ہے کہ بیل کتنا ہی اڑیل کیوں نہ ہو اس سے ہل چلوا کر کھیت کی کوڑائی تو کروائی لیتے ہیں۔

بالآخر وہ دن بھی آیا کہ صبح کے وقت وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ہم پورے دیش سے معافی مانگتے ہیں شائد ہماری تپسیا میں کوئی کمی رہ گئ کہ ہم کسانوں کو سمجھا نہیں پاے۔

اور آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ تینوں زرعی قانون کی واپسی کا ہم نے فیصلہ کرلیا ہے اور آنے والے سیشن میں ساری کارروائی پوری کی جائے گی اے کسانوں اپنے گھر کو جاؤ یہ تھا حکومت کا اعلان

کسانوں کا اعلان

کسانوں نے بھی اعلان کیا کہ ہم اس وقت تک گھر نہیں جائیں گے جب تک کہ ایوان کے اندر ساری کاروائی پوری نہیں ہو جائے گی ، ہم اس وقت تک گھر نہیں جاسکتے جب تک کہ جان گنوانے والے کسانوں کو شہید کا درجہ نہیں دیا جائے گا اور معاوضہ نہیں دیا جائے گا

یعنی اعلان دونوں طرف سے ہوا ایک طرف سے اعلان ہوا کہ ہم نے آپ کی بات ماننے کا فیصلہ کرلیا تو دوسری طرف سے اعلان ہوا کہ عملی جامہ پہناکر دکھاؤ شاید کسانوں کے دل میں یہ بات بھی ہوسکتی ہے کہ ایک طرف زراعت سے متعلق پارلی منٹ میں بل پاس ہوا ہے

اور صدر جمہوریہ کے دستخط ہوئے ہیں اب وہ قانون بن گیا ہے یعنی قانون بنانا تھا تو سب کچھ تحریری تھا اور اسی قانون کی واپسی کی بات ہے تو ابھی صرف زبانی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم گھر چلے جائیں تو سارا معاملہ جملوں میں تبدیل ہوجائے تو آندولن تو اتنی آسانی سے کھڑا ہوتا نہیں ہے

تو کیوں نہ اس وقت گھر جائیں جب سب کچھ مکمل ہوجائے اور ابھی لوہا گرم ہے جدھر موڑا جائے ادھر مڑ سکتا ہے تو کسانوں کے جتنے بھی مسائل ہیں سب پر بات ہوجائے تاکہ مستقبل میں کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کی
کوشش کوئی بھی حکومت نہ کرسکے اور بیچ بیچ میں بی جے پی کے وہ لیڈران جو قینچی کی طرح زبان چلاتے ہیں اور متضاد بیان دیتے ہیں تو ان کے لبوں پر بھی تالا لگ سکے اور میڈیا کے ان لوگوں نے جنہوں نے ہمارے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

جنہوں نے ہمیں دنگائی اور فسادی کہا ہے انہیں بھی اس بات کا یقین ہوجاے کہ کسان واقعی صحیح راستے پر تھا اور اس کے مطالبات جائز تھے اور جائز ہیں اور کسی کے جائز مطالبے کو دبانے والا اور دبانے والے کی حمایت کرنے والا غلط ہے ۔
اور گمراہ ہے اور ہم نے یہ غلطی نہ کی ہوتی تو آج ہمیں گودی میڈیا نہیں کہا جاتا اور کسان ہم سے نفرت نہیں کرتا ہمیں دھکے نہیں مارا جاتا ہمیں کسانوں سے معافی مانگنا چاہیے اور ان کی کام یابی پر مبارک باد دینا چاہیے تاکہ کسانوں کو ہم میڈیا والوں پر اعتماد ہوسکے۔

واضح رہے کہ کسانوں کی محنت، کسانوں کی جدو جہد اور کسانوں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جاے گی اور ایسے حالات و جدو جہد کے پیشِ نظر ہی کہا گیا ہے کہ رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ گھس جانے کے بعد یعنی اب یہ بھی کہا جاسکتا ہے

کہ آخر رنگ لائی حنا پتھر پہ گھس جانے کے بعد کسانوں کے آندولن کو اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کی اور ملک کی سماجی شخصیات و تنظیموں کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔

جب کہ این آر سی و سی اے اے کے خلاف ہونے والے احتجاج کی اپوزیشن پارٹیوں نے حمایت نہیں کی بلکہ خاموشی اختیار کر رکھی تھی اور کسانوں کے آندولن کی حمایت کی طرح شاہین باغ میں چلنے والے دھرنے کی حمایت کی گئی ہوتی تو آج کسی وزیر یا کسی بی جے پی لیڈر کو یہ کہنے کا موقع نہیں ملتا کہ زرعی قانون کی واپسی کا اعلان ہوا ہے اور فیصلہ ہوا ہے۔

مگر این آر سی و سی اے اے واپس نہیں ہوگا اور اس سیاسی پینترے بازی کی ذمہ دار اپوزیشن سیاسی پارٹیاں ہیں جو سیکولرازم کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوے ہیں جو صرف ووٹ لینا جانتی ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ آج اپوزیشن سیاسی پارٹیاں بی جے پی سے خائف ہیں اور دوبک بک میں پھنسی ہیں کہ جائیں تو کدھر جائیں۔

ہم بھی ہندوتوا اپنائیں یا سیکولر ازم کا جھوٹا نقاب چہرے پر ڈال کر کبھی سر پر ٹوپی لگالیں، کبھی کاندھے پر رومال ڈال لیں اور پانچ سال سات سال خاموش رہے تو کیا ہوا

چلو مگر مچھ کے آنسو بہالیں ہو سکتا ہے ماضی کی طرح پھر ہمیں لوگ معاف کر ہی دیں اور لوگ نہیں کریں گے تو وہ طبقہ تو معاف کرہی دے گا جس کی بدولت ہمارا سیاسی وجود اب تک باقی ہے

تحریر: جاوید اختر بھارتی
(سابق سکریٹری یو پی بنکر یونین)
 محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی 
موبائل:8299579972

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں 

ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی 

 مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر

قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

محبت کریں پیار بانٹیں

ایک مظلوم مجاہد آزادی

عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات

سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

  قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

 اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے

خطرے میں کون ہے ؟

افغانستان سے لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں 

 مہنگی ہوتی دٓاوا ئیاںلوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز

۔ 1979 سے 2021 تک کی  آسام کے مختصر روداد

کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں

ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *