قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کے دفتر کا جمال الدین صاحب نے کیا افتتاح
قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کے دفتر کا جمال الدین صاحب نے کیا افتتاح
مظفر پور کی طرح گوپال گنج میں اردو کی خدمت کے لئے قومی اساتذہ تنظیم تاریخ رقم کرے گی : جمال الدین گوپال گنج
ضلع پروگرام افسر (اسٹبلشمنٹ) جمال الدین صاحب کے ہاتھوں قومی اساتذہ تنظیم گوپال کے دفتر کا آج افتتاح ہوا۔
یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کے جنرل سیکریٹری جناب رفیع احمد نے بتایا۔ جناب جمال الدین صاحب نے موجودہ سامئین سے مخاطب ہو کر اس بات کا اعتراف کیا کہ قومی اساتذہ تنظیم بہار نے اردو، فارسی اور عربی زبان کے تعلق سے بڑے کام انجام دئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قومی اساتذہ تنظیم بہار کی بنیاد مظفر پور میں اس وقت پڑی جب میں وہاں ضلع پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ تھا اور ریاستی کنوینر محمد رفیع کی رہنمائی میں اردو زبان کی خدمت اور تحریک کے حوالے سے نئی تاریخ لکھی جا رہی تھی۔
اس سلسلے میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سیکریٹری و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری کا بڑا اہم رول رہا ہے تب وہ مظفر پور میں ضلع تعلیمی افسر کی حیثیت سے اردو کی خدمت انجام دے رہے تھے۔
جناب جمال الدین صاحب نے کہا کہ ریاستی کنوینر محمد رفیع کی طرح ہی گوپال گنج کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد بہت ہی متحرک ہیں ان کی حمایت ہونی چاہئے۔ ان شاء اللہ گوپال گنج میں بھی قومی اساتذہ تنظیم رفیع احمد کی رہنمائی میں تاریخ رقم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم و ملت کی خدمت کے ساتھ ہی اردو زبان کی خدمت کے لئے ہر وقت میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
گوپال گنج قومی اساتذہ تنظیم کے جنرل سیکریٹری جناب رفیع احمد نے بتایا کہ قومی اساتذہ تنظیم بہار آج بہار میں اساتذہ کی نہ صرف سب سے بڑی اور کام کرنے والی تنظیم ہے بلکہ اردو، فارسی و عربی زبان کی یہ ایک بڑی تحریک بن گئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ زبیر اخترہاوس، وارڈ نمبر 26، فرینڈس کالونی نزد صدیقی ہاوس گوپال گنج میں قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج میں جناب جمال الدین صاحب کے ہاتھوں آفس کا افتتاح ہوا جہاں سے قومی اساتذہ تنظیم کی سرگرمیاں چلیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناب جمال الدین صاحب بہت ہی نیک اور فعال افسر ہیں جن کے اندر قوم کی ہمدردی ہے وہ قوم و ملت کی ترقی کے لئے ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں۔
اس لیے گوپال گنج میں ہم لوگ جمال الدین سر کی سرپرستی میں اردو زبان کی ہر ممکن خدمات کو بخوبی انجام دیں گے ۔ جناب رفیع احمد نے یہ بھی بتایا کہ قومی اساتذہ تنظیم بہار کی ریاستی کمیٹی کافی فعال اور متحرک ہے۔ ریاستی کنوینر جناب محمد رفیع، ریاستی صدر جناب تاج العارفین اور سیکریٹری محمد تاج الدین صاحب کی رہنمائی میں تنظیم تاریخ رقم کر رہی ہے۔
رفیع احمد جنرل سیکرٹری قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کے ساتھ ہی مولانا نور عالم رشیدی صاحب، مولانا محمد سہیم شاہد رحمانی صاحب، جناب محمد زبیر اختر صاحب، جناب رفیق عالم صاحب، جناب معراج الدین تشنہ صاحب، جناب نذر حیات صاحب، جناب معصوف احمد صاحب، جناب شاہنواز عالم صاحب، جناب نظام الدین صاحب، جناب گلریز عالم، جناب امام حسن صاحب جرنلسٹ، جناب نعمان اختر صاحب وغیرہ اس مخصوص تقریب کے اہم شرکاء ہیں۔