اگر کوئی شخص زبردستی کرتا ہے زمین قبضہ تو اسے فوری طور پر کیا جائےگا گرفتار
اگر کوئی شخص زبردستی کرتا ہے زمین قبضہ تو اسے فوری طور پر کیا جائےگا گرفتار ، فرضی زمین قبضہ یا فرضی رجسٹری پر ہوگی جوڈیشل کوڈ کی دفعہ 329 کے تحت ایف آئی آر درج
مظفر پور : (انور حسین)
اِن دنوں گاؤں سے لےکر شہر تک گلی سے لےکر سڑک تک آپ کو زمین کے دلال مل جائینگے ، اور اُس دلال کی دلالی میں کرمچاری کی ملی بھگت رہتی ہے، یہاں تک بہت سارے پنچائیت میں دلال کے وجہ سے جمع بندی پھٹی ہوئی ہے اور زمین مالک سے موٹی رقم وصولی ہو رہی ہے
اس بات کی جانکاری سبھی افسران کو ہے پھر بھی کرمچاری پر کروائی نہیں ہوتی ہے اِن تمام حالات پر معروف مضمون نگار نزہت جہاں نے کہا ہے ابھی فرضی زمین کا کھیل کافی تیزی بڑھ گیا ہے
زمین کِسی اؤر کی اور رجسٹری کوئی اور کر رہا ہے اور کروایا جا بھی رہا ہے صِرف چند پیسے میں دلال کا کہنا ہوتا ہے میرا کیا جائےگا معاملہ کورٹ میں جائےگا اور دس سال تو لگ ہی جائیں گے اور ہم کامیاب ہو جائیں گے
پچھلے کُچھ مہینوں میں سیتا مڑھی ضلع کے نان پور بلاک کے رائے پور پنچائیت میں فرضی زمین کا معاملہ لوگوں زبان پر خُوب چرچا گرم ہے اور یہ کھیل زیادہ تر چند مُسلم کررہے ہیں اور اپنے بیٹے کو باب بہی خُوب شئے دے رہے ہیں
جانکاری کے مُطابق اِس کھیل کے اندر علاقہ کے کُچھ اچھے خاصے لوگوں کا نام آرہا ہے، لیکِن اب بہار سرکار زمین کے دلالوں کو جیل کے سلاخوں میں بھیج نے کی تیاری کر چکی ہے، معلوم ہو کہ حال ہی میں بہار میں زمینوں پر قبضے کے معاملے میں بہار سرکار نے سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی حکومت نے محکمہ ریونیو اور لینڈ ریفارمس کے ذریعے اس سمت میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے ایک انتباہ ہے
جو سرکاری یا نجی املاک پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
یا فرضی زمین رجسٹری کروا کر قبضہ نا جائز کوشش کر رہا ہے ، حکومت کا بنیادی مقصد زمین کے تنازعات کو حل کرنا اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے۔ سرکار نے سرکل آفیسر (CO) اور تھانہ صدر (SHOs) کو زمینوں پر قبضے کے معاملات میں فوری طور پر FIR درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نئے نظام کے تحت کارروائی فوری ہوگی، اگر کسی شخص کی جائیداد پر غیر مجاز قبضہ ہے تو متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں گے۔ اور ایف آئی آر درج کرینگے ایسے معاملات میں انڈین جوڈیشل کوڈ کی دفعہ 329 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
اراضی تنازعات کے مقدمات کے جلد حل کے لیے ہفتہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ناجائز تجاوزات کرنے والے کی یا کروانے والوں کی اپ خیر نہیں ہے سرکاری اراضی پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
نزہت جہاں نے کہا کہ بہت سارے لوگ سی او کو موٹی رقم دے کر زمین کا فرضی رسید کٹوائی جا رہی ہے لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی حکومت حکمتِ عملی تیار کر لیا ہے حکومت نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ کمزور افراد کو تحفظ مل سکے۔
اگر کوئی شخص زبردستی زمین قبضہ کرتا ہے، تو اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا، اور اسے ضمانت نہیں دی جائے گی۔ زمینی سروے کی اہمیت سرکاری زمین کا تحفظ ہے: حال ہی میں بہار میں زمین کے سروے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس سروے سے سرکاری زمینوں پر ناجائز تجاوزات کی نشاندہی اور انہیں ہٹانے میں مدد ملے گی۔ اگر کسی شخص نے سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو اس کی جمع بندی منسوخ ہو جائے گی۔
اگر کوئی کیس عدالت میں زیر التوا ہے تو اسے متنازعہ سمجھا جائے گا اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
افسران کو تمام ضروری دستاویزات کا مشاہدہ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی اجتماع درست نہ ہو۔
بہار حکومت کے ان اقدامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اب غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس پالیسی سے نہ صرف زمینی تنازعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معاشرے میں انصاف اور مساوات بھی قائم ہو گی۔
حکومت کا یہ اقدام ایک مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جو مستقبل میں زمین کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ اس طرح بہار میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں آنے والی ہے
جس سے ریاست میں زمینی تنازعات میں کمی آنے کی امید ہے اور شہریوں کو ان کے حقوق کا تحفظ ملے گا۔ لیکن سوال اب بھی اپنی جگہ قائم ہے کہ کیا سرکاری افسران حکومت کے حُکم کی کتنی تعمیل کرتے ہیں ؟
آخر سرکار کے اِس قانون کی افسران تشہیر کیوں نہیں کر رہے ہیں ؟ کیا افسران کی منشاء دُرست نہیں ہوتی ؟