آسمان علم و فضل کا ایک درخشندہ ستارہ غروب ہوگیا
حادثہ فاجعہ
آہ آسمان علم و فضل کا ایک درخشندہ ستارہ غروب ہوگیا یعنی حضرت علامہ عبد الشکور مصباحی علیہ الرحمہ کا آج صبح پونے نو بجے الہ آباد میں انتقال پر ملال ہوگیا ہے،انا للہ وانا الیہ رٰجعون
اس غم ناک خبر سے بے حد صدمہ ہوا، جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ہمارے دور طالب علمی میں حضرت محدث جلیل علامہ عبد الشکور مصباحی علیہ الرحمہ، شیخ الحدیث تھے
ہم لوگوں کو فضیلت کے سال حضرت محدث جلیل علیہ الرحمہ کی بافیض درس گاہ سے درس بخاری لینے کا شرف حاصل ہوا تھا، آپ کا انداز تدریس کافی دلکش اور طرز تفہیم نہایت عمدہ تھی، حضرت کی صفت حمیدہ تھی کہ آپ بچوں سے شفقت و محبت کے ساتھ پیش آتے
اسی پدرانہ شفقت و شیخیت کی بنا پر فرزندان اشرفیہ آپ کو پیار سے “دادا” کہتے تھے،،قیام دہلی کے دوران ایک بار مادر علمی باغ فردوس الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور جانے کا موقع ملا تو اساتذہ کرام سے ملاقات کے دوران حضرت کافی خوش دلی سے مخاطب ہوئے خبر و خیریت لیے اور خوب دعاؤں سے نوازے
وہ لمحہ آج بھی یادگار ہے جس کے باعث آپ کے وصال کی خبر پڑھ کر بہت زیادہ حزن وملال ہوا،ایسی دکھ کی گھڑی میں
میں حضرت کے اہل خانہ سے بالخصوص ان کے صاحبزادہ سے اظہارِ تعزیت کر رہا ہوں، ساتھ ہی بارگاہ الٰہی میں دست بدعا ہوں کہ مولی تعالیٰ استاذ مکرم کے درجات بلند فرمائے پسماندگان، لواحقین اور جملہ فیض یافتگان کو صبر جمیل کی توفیق مرحمت فرمائے اور اہل سنت والجماعت کو نعم البدل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
شریک غم و اندوہ:-
شاہ رخ التمش مصباحی، بہبل ڈانگی، ٹھاکرگنج
Pingback: علامہ عبدالشکور مصباحی علیہ الرحمہ کی شخصیت ⋆ خالد ایوب مصباحی شیرانی