اقلیتی طبقہ کے بچوں کو دین کے دائرہ میں تعلیم حاصل کرنے کا مولانا بدرالدین اجمل نے دیا پیغام
اقلیتی طبقہ کے بچوں کو دین کے دائرہ میں تعلیم حاصل کرنے کا مولانا بدرالدین اجمل نے دیا پیغام
پٹنہ، 13/ مئی، ایک کامیاب تاجر، مشہور عطار، کم سخن، سنجیدہ اور خوش مزاج انسان، ممبر آف پارلیمنٹ، رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند و دارالعلوم ندوۃالعلماء لکھنؤ، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، صدر جمعیۃ علماء ہند آسام، ٹرسٹی دارالعلوم امدادیہ ممبئی، بانی و سرپرست مرکزالمعارف، قائد آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ، خوشبوؤں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ، اجمل گروپ کے ڈائریکٹر، اجمل سی،ایس،آر، کے سی، ای، او، دنیا کے پانچ سو با اثر مسلمانوں میں شامل مولانا بدرالدین اجمل اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی آسام جناب کریم الدین, امین الاسلام اور نظرالحق کے ساتھ جمعہ کے روز پٹنہ پہنچے۔
وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار و ان کے وزراء نے ان کا والہان استقبال کیا۔
وزیر تعمیر عمارات اشوک چودھری انہیں لے کر حج بھون پہنچے جہاں انہوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔
شام میں واپسی سے قبل اسٹیٹ گسٹ ہاؤس میں انہوں نے آزاد صحافی محمد رفیع سے تعلیمی و ملی مسائل پر گفتگو کی، بگڑتے ہوئے مسلم معاشرہ پر انہوں نے گہرے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو گیا ہے۔
انہوں نے صوبہ کے اقلیتی طلباء کے لیے مذہب کے دائرہ میں رہ کر تعلیم حاصل کرنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا تعلیم سے بڑا کچھ نہیں۔
انہوں نے فرمایا کہ میں نے اجمل آئی ایس اکیڈمی دہلی میں قائم کیا، جب میں کہیں جاتا ہوں اور افسر اس اکیڈمی کا نام لیتے ہیں کہ میں نے وہیں پڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے اورمیری دلی خواہش ہے کہ میرے اکیڈمی کے فارغین طلبہ ملک اونچے عہدے تک پہونچ کر ملک کی ترقی میں نمایا کردار ادا کریں ۔
اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن قاری صہیب صاحب نے مسلم لڑکیوں کی غیر مسلموں سے شادی کے بڑھتے واقعات پر ان کا دھیان مبذول کرایا تو ایک عام چرچہ شروع ہوگئی اور سب نے موبائل کے استعمال اور والدین کی غلط رہ نمائی کو ذمہ دار قرار دیا۔
اس درمیان یہ بات نکل کر آئی کہ منظم طریقے سے مسلم لڑکیوں کو محبت کی جال میں پھانس کر ہندو لڑکے اس کا جنسی استحصال کرتے ہیں اور شادی کے فریب میں ڈال کر اسے باہر لے جا کر بیچ دیتے ہیں۔
اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل جناب قاری صہیب کے علاوہ چیئرمین مدرسہ بورڈ جناب عبدالسلام انصاری ، سابق چیئرمین بہار حج کمیٹی محمد الیاس عرف سونو بابو، او ایس ڈی وزیر اعلی بہار مقصود عالم، شکیل الرحمن عرف منا قومی صدر آل انڈیا مومن محاذ، منہاج ڈھاکوی، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر، صحافی محمد رفیع، منہاج ڈھاکوی اور نسیم اختر وغیرہ موجود تھے۔