ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

Spread the love

ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

سفر تو ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے چاہے اردو والا ہو یا انگریزی والا، تاہم کہیں آنے جانے کے لیے ہونے والے سفر کی بات کی جائے تو اس کے لیے سب سے اہم ذریعہ ہوائی سفر ہے۔

کورونا وبا کے اثرات کم ہونے کے باوجود زندگی تیزی سے نارمل ہو رہی ہے اور مختلف ممالک نے فلائٹس بھی کھول دی ہیں جب کہ اندرون ملک بھی جہاز پر سفر کیا جا سکتا ہے۔

سفر کے لیے ٹکٹ تو لینا ہی پڑتا ہے لیکن آج کل آن لائن ٹکٹ کافی مشہور ہے کیوں کہ کہیں جائے بغیر کنفرم ہو جاتا ہے اور دوسرا اس کے لیے رقم بھی جیب میں نہیں رکھنا پڑتا بلکہ اکاؤنٹ سے براہ راست ٹرانسفر کر دیے جاتے ہیں۔

ٹکٹ کی بکنگ کے لیے ایئرلائن سے براہ راست یا تھرڈ پارٹی یعنی کسی ویب سائٹ کی وساطت سے رابطے کی سہولت ہوتی ہے۔عام طور پر تھرڈ پارٹی کی ویب سائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ ان کی مدد سے سرچنگ کچھ آسان ہو جاتی ہے بلکہ یہ اکثر تجزیہ اور موازنہ بھی پیش کرتی ہیں۔

اسی طرح ان پر بہترین اور سستی آپشنز کی تلاش میں مدد دینے والے ٹولز کے علاوہ ان کی جانب سے روزانہ الرٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے جب کہ اگر کسی پرواز نے کسی خاص موقع پر ٹکٹس سستے کیے ہیں تو ان کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔

بجٹ ایئرلائن کا تعین کریںاکثر ایئرلائنز کے کرائے اس لیے بھی زیادہ ہوتے ہیں کہ ان میں مشروبات، کھانا اور سامان کی فیس کٹوتی بھی شامل ہوتی ہے

جب کہ بجٹ ایئر لائنز عام طور پر لگژری فراہم نہیں کرتیں تاہم سستے ٹکٹس کے بدلے سفر مہیا کرتی ہیں۔اس لیے اگر آپ نے ٹکٹ میں پیسے بچانے ہیں تو یا تو اپنے بجٹ کے حساب سے پرواز کا تعین کریں یا پھر بجٹ ایئرلائنز کی طرف آئیں۔

تلاش کی رازداری کو برقرار رکھیںزیادہ تر سرچ انجن اور ویب سائٹس صارفین کی معلومات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتی ہیں، جس سے کمپنیز کو پتہ چلتا ہے کہ کس کو کتنا تلاش کیا گیا اور کتنے ٹکٹس آن لائن لیے گیے، اگر یہ سلسلہ تیز ہو تو کمپنی کرائے بڑھاتی ہے۔

اس لیے بہتر یہ ہے کہ ایئر لائنز کو ہسٹری کی پوشیدگی کے لیے پرائیویٹ براؤزنگ موڈ میں چیک کیا جاے کیوں کہ اس میں ہر استعمال کے بعد کوکیز ری سیٹ ہوتی ہیں۔

سستے دنوں اور منزلوں کا تعین آپ فلائٹ سرچ انجن استعمال کر سکتے ہیں اور ہر مہینے پرواز کی قیمتوں کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں جب کہ تجزیہ بھی کر سکتے ہیں

کیوں کہ سستے دنوں کا تعین کرنے کا کوئی حتمی طریقہ نہیں ہے۔ پیر سے جمعہ تک ہفتے کے دنوں میں قیمتیں عموماً سستی ہوتی ہیں اور ہفتے کے آخر میں ٹکٹس مہنگے ہو جاتے لیکن ضروری نہیں کہ ہر بار ہی ایسا ہو، کچھ خاص تہوار یا ایام آنے پر یہ سلسلہ متاثر بھی ہو سکتا ہے۔

لہٰذا مسافر کو ایسے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو ہفتے کے دن اور اختتام ہفتہ پر ٹکٹ کی قیمتوں کا موازنہ کرنے میں مدد کریں

از : کاپی پیسٹ اردو نیوزڈاٹ کام

افسانہ : دغا باز ضرور پڑھیں 

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں 

ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی 

 مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر

قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

محبت کریں پیار بانٹیں

ایک مظلوم مجاہد آزادی

عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات

سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

  قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

 اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے

خطرے میں کون ہے ؟

افغانستان سے لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں 

 مہنگی ہوتی دٓاوا ئیاںلوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز

۔ 1979 سے 2021 تک کی  آسام کے مختصر روداد

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें

17 thoughts on “ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *