عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
سعودی عرب میں حج آپریشنس کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ دنیا بھر کے لاکھوں عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان، بنگلہ دیش، پاکستان، ملائشیا و دیگر ممالک سے عازمین حج کی پہلی پروازیں مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔
عازمین کی پہلی پرواز کے سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ سعودی ائر لائنز گروپ کے مطابق اتوار 21 مئی کو مدینہ منورہ کے بین الاقوامی شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پر عازمین حج کی پہلی پرواز کی آمد ہوئی۔
واضح رہے کہ امسال بیرون ملک سے 20 لاکھ عازمین حج کی توقع ہے جنہیں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 12 لاکھ سیٹیں مقرر کی گئی ہیں۔’عازمین حج کی آمد 6 سعودی ہوائی اڈوں پر ہوگی جن میں جدہ، مدینہ منورہ، ریاض، دمام، طائف اور ینبع شامل کے ایئرپورٹس شامل ہیں‘۔
توقع کے مطابق اور فکلکی حساب سے یکم ذو الحجہ 19 جون کو ہوگا جبکہ 27 جون کو یوم عرفہ ہے
سعودی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سسٹم نے بھی عازمین کے استقبال کی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ آپریشنل پلانز کی تیاری کرلی گئی ہے۔ تکنیکی اور خصوصی کیڈرز نے عازمین حج کی آمد کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ سعودی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سسٹم نے عازمین حج کی سعودی عرب میں آمد کے بعد سے مختلف فضائی، زمینی، سمندری اور ریل کے شعبوں میں سے گزرنے اور مناسک ادا کرنے اور اپنے ملکوں کو واپس جانے تک کے مراحل کے حوالے سے انتظامات کیے ہیں